یوپی میں کورونا کے پیش نظر جاری ایڈوائزری کی خلاف ورزی ، 24 لاکھ سے زیادہ چالان

جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق پولیس نے پورے ریاست میں 23 لاکھ 66 ہزار 389 گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ 43 کروڑ 05 لاکھ کا چالان کیا ہے

Deserted looks Varanasi market and road during lockdown announced by the State, in Varanasi
Deserted looks Varanasi market and road during lockdown announced by the State, in Varanasi
user

یو این آئی

لکھنؤ : اترپردیش میں کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) ایچ سی اوستھی کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق پولیس نے پورے ریاست میں 23 لاکھ 66 ہزار 389 گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ 43 کروڑ 05 لاکھ کا چالان کیا ہے۔

ریاست کے انسپکٹر جنرل پولیس (لاء اینڈ آرڈر) جیوتی نارائن نے اتوار کی شام یہاں یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوائزری کی خلاف ورزی کرنے والے کل 24،05،523 افراد کا چالان کیا گیا۔ اس دوران مجموعی طور پر 62435 گاڑیاں ضبط (سیز) کیی گئی ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ ایڈوائزری کو نظرانداز کرنے والوں سے مجموعی طور پر 43 کروڑ 05 لاکھ 18 ہزار 047 روپے وصول کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک دفعہ 188 کے تحت احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 93757 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ ای۔سی ایکٹ کے تحت 744 مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */