یوگیشور دت پر برسیں ونیش پھوگاٹ، ’جے چند‘ قرار دیا!

ونیش پھوگٹ نے الزام لگایا کہ یوگیشور دت نے پہلے کسانوں، طلباء، سکھوں پر تضحیک آمیز تبصرے کیے تھے اور اب وہ خواتین پہلوانوں کو بدنام کرنے میں مصروف ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ونیش پھوگاٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ونیش پھوگاٹ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اولمپک میڈلسٹ پہلوان یوگیشور دت نے ایشین گیمز کے ٹرائلز میں برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دھرنا دینے والے چھ پہلوانوں کو دی گئی چھوٹ پر سوال اٹھایا۔ ان کے اس سوال پر خاتون پہلوان  ونیش پھوگاٹ غصے میں آگئیں۔واضح رہے یوگیشور دت خواتین پہلوانوں  کے لیے بنائی گئی دونوں کمیٹیوں کا حصہ تھے۔

ونیش نے ٹوئٹ کر کے الزام لگایا کہ جب خواتین پہلوان کمیٹی کے سامنے اپنی آزمائشیں بتاتی تھیں تو وہ بہت بری طرح ہنستے تھے۔ جب دو خواتین پہلوان پانی پینے کے لیے باہر آئیں تو  اس نے  باہر آکر   ان سے کہا کہ برج بھوشن کو کچھ نہیں ہوگا، جاؤ اور اپنی پریکٹس کرو۔ ایک اور خاتون پہلوان سے  بڑے ہی بے ہودہ انداز میں کہا کہ یہ سب چلتا رہتا ہے، اسے اتنا بڑا مسئلہ  نہ بنائیں۔

خاتون پہلوان  کا مزید کہنا تھا کہ اس نے کہا تھا کہ کچھ چاہیے تو بتاؤ۔ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد یوگیشور نے برج بھوشن اور میڈیا کے سامنے خواتین پہلوانوں کے نام لیک کر دیے۔ اس نے کئی خواتین پہلوانوں کے گھر فون کرکے کہا کہ اپنی لڑکی کو سمجھاؤ۔ وہ پہلے ہی کھلے عام خواتین پہلوانوں  کے خلاف بیانات دے رہا تھا، اس کے باوجود اسے دونوں کمیٹیوں میں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلوانوں اور کوچوں کو خواتین پہلوانوں  کے مظاہرے میں شامل نہ ہونے  کے لئے کہتا رہا ۔ پوری کشتی کی دنیا سمجھ گئی کہ یوگیشور برج بھوشن کی تھالی کا  جھوٹا کھا رہا ہے۔ سماج میں ناانصافی کے خلاف اگر کوئی آواز اٹھاتا ہے تو یوگیشور کو الٹی ضرور کرتا  ہے۔ آپ اور میں چیلنج کرتے ہیں کہ آپ زندگی میں کبھی الیکشن نہیں جیت پائیں گے، کیونکہ معاشرہ ہمیشہ زہریلے سانپوں سے ہوشیار رہتا ہے اور اسے کبھی قدم جمانے نہیں دیتا۔


ونیش نے کہا کہ خواتین پہلوانوں کو توڑنے پر اتنا زور نہ لگائیں، ان کے بہت مضبوط ارادے ہیں۔ ہوشیار رہیں کہ بہت زیادہ طاقت لگا کر آپ کی کمر نہ ٹوٹ جائے۔ آپ نے پہلے ہی برج بھوشن کے قدموں میں ریڑھ کی ہڈی ڈال دی ہے۔ آپ بہت بے حس انسان ہیں۔ جب تک یوگیشور جیسا جے چند کشتی میں رہے گا، یقیناً ظالموں کے حوصلے بلند رہیں گے۔

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی کمیٹی نے آئندہ ایشین گیمز اور ورلڈ چیمپیئن شپ کے لیے انتخابی عمل کو کم کر کے چھ مشتعل پہلوانوں کے لیے ایک ہی مقابلے میں کر دیا ہے۔ ان پہلوانوں کو ان دونوں مقابلوں کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے صرف ٹرائلز کے فاتحوں کو ہرانا ہوگا۔ چھ پہلوان ونیش پھوگاٹ، بجرنگ پونیا، ساکشی ملک، سنگیتا پھوگاٹ، ستیہ ورت کدیان اور جتیندر کنہا کو یہ چھوٹ دی گئی ہے۔

اس فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے یوگیشور دت نے کہا کہ کیا دھرنا دینے والے کھلاڑیوں کا مقصد یہی تھا؟ یہ ریسلنگ کے لیے ایک سیاہ دن ہے۔ اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، دت نے سوال کیا کہ ونیش پھوگاٹ، بجرنگ پونیا، ساکشی ملک، سنگیتا پھوگاٹ، ستیہ ورت کڈیان اور جتیندر کنہا کو کیوں چھوٹ دی گئی ہے جب کہ ان کی حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر کہیں زیادہ مستحق پہلوان موجود ہیں۔ یہ بالکل غلط ہے۔

اگر کوئی سماج میں ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو یوگیشور کو الٹی ضرور آتی ہے۔ پہلے کسانوں، جوانوں، طلباء، مسلمانوں، سکھوں پر برے تبصرے کیے اور اب خواتین پہلوانوں کو بدنام کرنے میں لگا ہوا ہے ۔ معاشرے کو دھوکہ دینے کی وجہ سے آپ دو بار الیکشن میں منہ کے بل گرے۔ اور میں چیلنج کرتی ہوں کہ آپ اپنی زندگی میں کبھی الیکشن نہیں جیت پائیں گے، کیونکہ معاشرہ ہمیشہ زہریلے سانپوں سے محتاط رہتا ہے اور اسے کبھی قدم نہیں جمنے دیتا۔


کشتی کی دنیا آپ کو برج بھوشن کے پاؤں چاٹنے  والے کے طور پر یاد رکھے گی۔ خواتین پہلوان  کو توڑنے کے لیے اتنی طاقت کا استعمال نہ کریں، ان کے بہت مضبوط ارادے ہیں۔ خیال رہے کہ بہت زیادہ طاقت لگانے سے کمر نہیں ٹوٹنی چاہیے۔ ریڑھ تو پہلے ہی برج بھوشن کے قدموں  رکھ چکے ہو ۔ آپ بہت بے حس انسان ہیں۔ ظالم کے حق میں کھڑے ہو کر اس کی چاپلوسی کر رہے ہو۔ جب تک یوگیشوردت  جیسا جے چند کشتی میں رہے گا، یقیناً ظالموں کے حوصلے بلند رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔