ونیش پھوگاٹ کا دہلی پولیس پر بڑا الزام- برج بھوشن سنگھ کے خلاف گواہوں کی سیکورٹی ہٹا دی

ونیش پھوگاٹ نے ایک  پوسٹ میں لکھا ہے کہ دہلی پولیس نے برج بھوشن کے خلاف عدالت میں گواہی دینے والی خواتین پہلوانوں کی سیکورٹی ہٹا دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے دہلی پولیس پر بڑا الزام لگا یا ہے۔ دراصل، ونیش پھوگاٹ نے ایکس پر  ایک پوسٹ کی ہے جس پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ دہلی پولیس نے ان خواتین پہلوانوں کی سیکورٹی ہٹا دی ہے جو عدالت میں برج بھوشن کے خلاف گواہی دینے جا رہی ہیں۔ اس نے  دہلی پولیس کے علاوہ ہندوستانی  پہلوان نے دہلی خواتین کمیشن کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

ونیش پھوگاٹ کا دعویٰ ہے کہ برج بھوشن کے خلاف عدالت میں گواہی دینے والی خاتون پہلوان کی سیکورٹی چھین لی گئی ہے، لیکن دہلی پولیس نے ان تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں دہلی پولیس نے کہا کہ سیکورٹی واپس لینے کا کوئی حکم نہیں ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں کی آمد میں تاخیر ہوئی تو اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


واضح رہے کہ ونیش پھوگاٹ کے علاوہ ریو اولمپکس میں میڈل جیتنے والی ساکشی ملک سمیت کئی اور پہلوانوں نے برج بھوشن سنگھ پر جنسی استحصال کے الزامات لگائے تھے۔ اس وقت برج بھوشن سنگھ انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔ جس کے بعد جنتر منتر پر برج بھوشن کے خلاف احتجاج کیا  گیا۔ اس کے ساتھ ہی انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے اس وقت کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں  مقامی عدالت سے ضمانت مل گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔