بہار کی ’وِکاس شیل سوراج پارٹی‘ کا کانگریس میں ہوا انضمام، مضبوطی کے ساتھ لوک سبھا انتخاب لڑنے کا عزم

بہار کانگریس انچارج موہن پرکاش اور ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے پریم چودھری اور ڈاکٹر منیش کمار یادو کو پارٹی میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

<div class="paragraphs"><p>وکاس شیل سوراج پارٹی کا کانگریس میں انضمام</p></div>

وکاس شیل سوراج پارٹی کا کانگریس میں انضمام

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخاب سے قبل بہار میں کانگریس مزید مضبوط ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ دراصل منگل کے روز بہار میں کانگریس کو ایک بڑی کامیابی اس وقت ہاتھ لگی جب پریم چودھری نے اپنی ’وکاس شیل سوراج پارٹی‘ کو کانگریس میں ضم کر دیا۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر منیش کمار یادو نے بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔

نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریم چودھری اور ڈاکٹر منیش کمار یادو کو بہار کانگریس انچارج موہن پرکاش اور ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے پارٹی میں شامل کرایا۔ اس موقع پر پریم چودھری اور ڈاکٹر منیش یادو نے کانگریس کے نظریات میں اپنا اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کریں گے اور لوک سبھا انتخاب مضبوطی کے ساتھ لڑیں گے۔


بہار کانگریس انچارج موہن پرکاش اور ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے پریم چودھری اور ڈاکٹر منیش کمار یادو کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کانگریس کو مضبوطی ملے گی اور لوک سبھا انتخاب میں بھی کافی مدد ہوگی۔ دونوں لیڈران کے پارٹی میں شامل ہونے سے کانگریس کارکنان میں بھی مزید جوش دیکھنے کو ملے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔