گجرات: وجے روپانی نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا

وجے روپانی کے علاوہ نتن پٹیل، 8 کابینی وزراء اور 10 وزرائے مملک کی حلف برداری

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

گجرات میں مسلسل چھٹی بار اقتدار میں آئی بی جے پی کی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی وجے روپاني اور نائب وزیر اعلی نتن پٹیل کے علاوہ کابینہ سطح کے 8 اور ریاستی سطح کے 10 وزراء کو گورنر او پی کوہلی نے سیکرٹریٹ میدان میں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر امت شاہ کے علاوہ نتیش کمار، یوگی آدتیہ ناتھ سمیت بی جے پی اور این ڈی اے حکومت والی 18 ریاستوں کے وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی اور راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، رام ولاس پاسوان سمیت کئی مرکزی وزراء اور لال کرشن اڈوانی، سابق وزیر اعلی شنکر سنگھ واگھیلا، کیشو بھائی پٹیل کی موجودگی میں روپاني کابینہ کی حلف برداری میں ذات پات اور علاقائی توازن کوبھی برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
حلف برداری تقریب میں وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور دیگر وزراء کے ساتھ موجود وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ

حلف لینے والے وزراء میں نائب وزیر اعلی سمیت پانچ کابینہ سطح کے اور کل ملا کر چھ وزیر پاٹيدار برادری کے ہیں۔ اس کے علاوہ کابینہ سطح پر ایک قبائلی، ایک دلت، ایک او بی سی اور ایک چھتریہ کو شامل کیا گیا ہے۔ دس ریاستی وزراء میں ایک پاٹيدار، پانچ او بی سی، دو چھتریہ، ایک قبائلی اور ایک برہمن ہیں۔ کل ملا کر صرف ایک خاتون کو ہی کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔ وزیر اعلی روپاني خود جین فرقہ سے آتے ہیں۔وزارت میں کل ملا کر چھ پاٹيدار، چھ او بی سی، تین چھتریہ، ایک برہمن، دو قبائلی اور ایک دلت کو جگہ ملی ہے۔علاقہ وارتین کابینہ اور اتنے ہی وزیر مملکت سوراشٹر اور کچھ سے ہیں۔ جنوبی گجرات سے دو کابینہ اور تین ریاستی درجہ کے وزیر ہیں۔ شمالی اور وسطی گجرات سے نائب وزیر اعلی کو شامل کرتے ہوئے بالترتیب چار اور چار وزیر کابینہ اور ریاستی سطح کے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
وزیر اعظم اور امت شاہ لوگوں کا استقبال کرتے ہوئے

اس بار حکومت میں بطور کابینہ اور وزیر مملکت چار چار یعنی کل آٹھ نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے.پچھلی بار وزیر رہے ولبھ كاكڑيا اور راجندر ترویدی کو اس بار جگہ نہیں ملی ہے لیکن اب بھی کابینہ میں 7 جگہ خالی ہونے سے ان کے علاوہ موجودہ ریاستی صدر جیتو واگھاني کو بھی کابینہ میں توسیع کے دوران حکومت میں شامل کرنے کے قیاس لگائے جارہے ہیں۔

وزیروں کی تفصیلی:

  • وجے روپانی (مسلسل دوسری بار وزیراعلی بنے، جین سوراشٹر کی راجکوٹ مغربی سیٹ)، نتن پٹیل (نائب وزیراعلی ، حکومت کا سب سے بڑا پاٹیدار چہرہ، شمالی گجرات کی مہسانہ سیٹ)۔
گجرات: وجے روپانی نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا

کابینی وزیر:

  • آر سی فلدو (نئے وزیر، پاٹیدار، سابق بی جے پی ریاستی سربراہ، سوراشٹر کی جام نگر جنوبی سیٹ)
  • بھوپیندر چوڈاسما (پچھلی بار بھی وزیر، علاقائی، شمالی گجرات کی ڈھولکا سیٹ)
  • کوشک پٹیل (نئے وزیر، پاٹیدار، امیت شاہ کی سیٹ احمد آباد کی نارائن پور سے جیتے، مودی کے قریبی، پہلے چار بار دریا پور سیٹ پر ممبر اسمبلی رہے)
  • سوربھ پٹیل (نئے وزیر، پاٹیدار، پہلے بھی وزیر رہ چکے ہیں، انبانی کنبے کے رشتے دار، سوراشٹر کی بوٹاد سیٹ )
  • گنپت وساوا (پچھلی بار بھی وزیر، قبائلی، جنوبی گجرات کی مانگرول سیٹ)
  • جیئش رادڑیا (پچھلی بار بھی وزیر، پاٹیدار، سول انجینئر، سوراشٹر کی جیت پور سیٹ، سب سے کم عمر کابینی وزیر، پوربندر کے ممبر پارلیمنٹ وٹھل رادڑیا کے بیٹے)
  • دلیپ ٹھاکر، (پچھلی بار بھی وزیر، او بی سی، شمالی گجرات کی چانسما سیٹ)، 8۔ ایشور پرمار (نئے وزیر، دلت، جنوبی گجرات کی بارڈولی سیٹ، کئی بڑے دلت لیڈروں کی ہار کی وجہ سے پہلی بار میں ہی کابینہ سطح کے وزیر بنے)
تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
حلف برداری تقریب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ اور ایل کے اڈوانی

ریاستی وزیر:

  • پردیپ جڈیجہ (پچھلی بار بھی وزیر، علاقائی، احمد آباد کی وٹوا سیٹ)
  • پربت پٹیل (پچھلی بار بھی وزیر، او بی سی، شمالی گجرات کی تھراد سیٹ)
  • پرسوتم سولنکی (پچھلی بار بھی وزیر، او بی سی، سوراشٹر کی بھاؤنگر دیہی سیٹ جس پر پچھلی بار کانگریس لیڈر شکتی سنگھ گوہل کو ہرایا تھا)
  • بچو کھابڑ (پچھلی بار بھی وزیر، او بی سی، وسطی گجرات کی دیو گڑھ باریا سیٹ)
  • جے درتھ سنگھ پرمار (پچھلی بار بھی وزیر، علاقائی، وسطی گجرات کی ہالول سیٹ)
  • ایشور سنگھ پٹیل (نئے وزیر، او بی سی، جنوبی گجرات کی انکلیشور سیٹ)
  • واسن اہیر (نئے وزیر پچھلی سرکار میں پارلیمانی سکریٹری، او بی سی ، کچھ کی انجار سیٹ)
  • ویبھاوری بین دوے (نئی وزیر، واحد خاتون، برہمن، پچھلی بار پارلیمانی سکریٹری رہیں، سوراشٹر کی بھاؤ نگر مشرقی سیٹ)
  • رمن لال پاٹکر (نئے وزیر، قبائلی، جنوبی گجرات کی امرگام سیٹ)
  • کشور کنانی (نئے وزیر، پاٹیدار، جنوبی گجرات میں سورت کی چرچت وراچھا روڈ سیٹ، ہاردک پٹیل کی پوری مخالفت کے باوجود پاٹیدار اکثریتی سیٹ پر 68 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے فتحیاب)
تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
حلف برداری کے بعد اسٹیج پر موجود وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور تمام وزراء

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Dec 2017, 3:00 PM