وکرم سنگھ مجیٹھیا کے گھر پر ویجی لینس کی چھاپہ ماری، نشے کے خلاف مان حکومت کی کارروائی
وکرم مجیٹھیا کے گھر سمیت امرتسر میں 9 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ پورے پنجاب میں 25 مقامات پر چھاپہ ماری ہوئی ہے۔ یہ چھاپہ ماری نشہ کاروبار سے جڑے معاملوں میں کی جا رہی ہے۔

ویڈیو گریب/یوٹیوب
شیرومنی اکالی دل کے سینئر رہنما اور سابق کابینہ وزیر وکرم سنگھ مجیٹھیا کے گھر پر ویجی لینس کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔ آج صبح ہی ویجی لینس کی ٹیم مجیٹھیا کے گھر پر پہنچ گئی اور اپنی کارروائی شروع کر دی۔ دراصل وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی قیادت والی پنجاب حکومت کی طرف سے نشے کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، اسی کے تحت وکرم مجیٹھیا کے گھر پر ویجی لینس کی چھاپہ ماری ہو رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وکرم مجیٹھیا کی اہلیہ ایم ایل اے گنیب کور مجیٹھیا بھی گھر پو موجود ہیں۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وکرم مجیٹھیا کے گھر سمیت امرتسر میں 9 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ پورے پنجاب میں 25 مقامات پر چھاپہ ماری ہوئی ہے۔ یہ چھاپہ ماری نشہ کاروبار سے جڑے معاملوں میں کی جا رہی ہے۔ ریڈ ڈرگ منی کی تلاش ہو رہی ہے۔ وہیں مجیٹھیا کے چنڈی گڑھ واقع رہائش میں ویجی لینس افسران باڑ پھاند کر داخل ہوئے۔
وکرم مجیٹھیا کے گرین ایونیو واقع گھر کے آس پاس کثیر تعداد میں پولیس دستہ تعینات ہے۔ سبھی راستے بھی بیریکیڈ لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔ اطلاع ملی تھی کہ مجیٹھیا گھر میں ہی موجود ہیں۔
پنجاب حکومت کی الگ الگ سیکوریٹی ایجنسیوں کی طرف سے نشہ اسمگلنگ معاملے میں مجیٹھیا کے امرتسر گرین ایونیو واقع گھر کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران سیکوریٹی ایجنسیوں نے کئی دستاویز بھی اپنے قبضے میں لے لیے۔ ابھی تلاشی جاری ہے اور کسی کو بھی میٹھیا کے گھر کی طرف آنے-جانے کی اجازت نہیں ہے۔ آس پاس کے گھروں اور کوٹھیوں میں بھی سیکوریٹی ملازمین تعینات کر دیے گئے ہیں۔ مجیٹھیا کے گھر کے باہری راستوں پر پنجاب پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس کے جوان تعینات ہیں۔
اس درمیان ویجی لینس کی چھاپہ ماری پر وکرم سنگھ مجیٹھیا کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بہت پہلے ہی کہا تھا کہ جب بھگونت مان حکومت کو نشیلی ادویات کے جھوتے معاملے میں میرے خلاف کچھ بھی ملا، تو اب میرے خلاف ایک نیا جھوٹا معاملہ درج کرنے کی تیاری ہے۔
مجیٹھیا نے آگے کہا کہ آج ویجی لینس کے ایس ایس پی کی قیادت میں ٹیم نے میرے گھر پر چھاپہ ماری کی ہے۔ بھگونت مان یہ بات سمجھ لیں، جتنے بھی معاملے درج کر لیں، نہ تو میں خوفزدہ ہوں گا اور نہ ہی آپ کی حکومت میری آواز دوا سکتی ہے۔ میں نے ہمیشہ پنجاب کے معاملوں کی بات کی ہے اور آگے بھی کروں گا۔ مجھے اکال پورکھ، گرو صاحب کا پورا بھروسہ ہے۔ آخر میں سچ کی جیت ہوگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔