کیا گیان واپی مسجد معاملہ 2024 عام انتخابات کی تیاری ہے؟ ’ گفتگو‘ میں سنئے ظفر آغا کے خیالات

ظفر آغا نے کہا کہ موجوہ حالات میں مسلمانوں کو وہ غلطی نہیں دوہرانی چاہئے جو وہ بابری مسجد کے معاملہ میں دوہرا چکے ہیں

user

قومی آوازبیورو

قومی آواز کے ایڈیٹر ان چیف ظفر آغا نے پروگرام ’ گفتگو‘ میں قومی آواز کے پالیٹیکل ایڈیٹر سید خرم رضا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گیان واپی مسجد کا معاملہ بہت سوچےسمجھے انداز میں اٹھایا جا رہا ہے اور اب یہ ملک کی سیکولر قووتوں اور خاص طور سے ہندوستان کے مسلمانوں کو سمجھنا ہے کہ اس سارے معاملہ پر کیا رد عمل دیا جائے۔

ظفر آغا نے کہا کہ موجوہ حالات میں مسلمانوں کو وہ غلطی نہیں دوہرانی چاہئے جو وہ بابری مسجد کے معاملہ میں دوہرا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اس معاملہ پر کسی بھی طرح جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ان کو چاہئے کہ وہ سیکولر ہندوستانی آبادی کے ساتھ اس لڑائی کو جدید سوچ کے لوگوں کی قیادت میں لڑیں اور ہندوستانیت کو بچانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں۔ پیش خدمت ہےپروگرام ’ گفتگو ‘ کا ویڈیو:

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔