ویڈیو: امت شاہ نے مودی حکومت کو بتایا پاور ہاؤس، ٹرانسلیٹر نے کہا مودی ٹرانسفارمر

کرناٹک انتخابات کی تاریخ سر پر ہے اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کہنا کچھ چاہتے ہیں اور لوگ سمجھ کچھ اور رہے ہیں، اس کی وجہ وہ ٹرانسلیٹر ہیں جو ان کے بیانوں کا ترجمہ کرتے ہیں۔

user

قومی آوازبیورو

کرناٹک انتخابات میں بی جے پی کے لئے سب سے بڑی مصیبت ہندی سے کنڑ ترجمہ کرنے والے رہنما بن چکے ہیں۔ اور اس کا شکار مسلسل بی جے پی کے صدر امت شاہ بن رہے ہیں۔ ان کے ساتھ لگاتار ایک کامیڈی شو چل رہا ہے۔ وہ کتہے ہیں مودی حکومت پاور ہاؤس، ٹرانسلیٹر کنڑ میں کہتا ہے مودی حکومت ٹرانسفارمر۔ امت شاہ کہتے ہیں کرناٹک کی سدھارمیا حکومت جلا ہوا ٹرانسفارمر، ٹرانسلیٹر کنڑ میں کہتا ہے کرناٹک حکومت پاور ہاؤس...

امت شاہ جھنجھلاتے ہیں، ہاتھ میں بجلی کے بلب کی شکل بناکر ٹرانسلیٹر کو سمجھاتے ہیں، پیچھے پلٹ کر بی جے پی رہنماؤں کو دیکھتے ہیں اور اس سب کے بیچ جلسہ عام میں موجود لوگ قہقہے لگاتے ہیں۔ پھر تقریر شروع کرتے ہیں، لمبا سا جملہ بولتے ہیں۔ ٹرانسلیٹر آدھی بات کنڑ میں بولتا ہے۔ وہ کہتے ہیں بات کو پوری کرو۔ وہ بولنا شروع کرتا ہے اور کچھ کا کچھ بول جاتا ہے۔

امت شاہ پھر بولنا شروع کرتے ہیں، پہلے دو لفظوں کے بعد ہی ترجمہ کنڑ میں شروع ہو جاتا ہے۔ امت شاہ سمجھاتے ہیں۔ لوگ قہقہے لگاتے ہیں۔

امت شاہ نے منگل کے روز چک منگلور اور سرنگیری میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔ ان دونوں ہی مقامات پر ٹرانسلیٹروں کی وجہ سے امت شاہ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ امت شاہ تقریر کے درمیان ہی کئی بار ترجمہ کرنے والے پر ناراض بھی ہوئے۔ لیکن اس دوران وہاں موجود لوگوں نے خوب مزہ لیا۔

امت شاہ کی مصیبت یہیں ختم نہیں ہوئی، آخر میں ان کے مائکروفون نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 May 2018, 9:07 AM