عدالتوں کی بحث و فیصلے بھی مادری زبان میں شائع کئے جانے چاہئے: وینکیانائیڈو

عالمی یوم مادری زبان کے موقع پرنائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمیں پرائمری تعلیم سے انتظامیہ تک ہر شعبے میں مادری زبان کے استعمال کو فروغ دینا چاہیے۔

تصویر یواین آئی
تصویر یواین آئی
user

یو این آئی

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ریاستوں میں نظم ونسق اور ابتدائی تعلیم مادری زبان میں ہونی چاہئےساتھ ہی عدالتوں میں ہونے والی بحث و فیصلے بھی مادری زبان میں شائع کئے جانے چاہئے، اس سے عوام کو فائدہ حاصل ہوسکے گا۔تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے مُچنتل میں سورنا بھارتی ٹرسٹ میں مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر کسی کو اپنی مادری زبان کے تحفظ کے لئے ذمہ داری اداکرنی ہوگی،زبان صرف اظہار خیال نہیں ہے،اس کے ذریعہ ماضی اور ثقافت کے بارے میں سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ بیرونی ممالک کے افراد اپنی مادری زبان میں اظہار خیال کو فخر کی علامت سمجھتے ہیں۔ہمیں بھی اپنی مادری زبان سے محبت کرنی چاہئے اور ہماری تہذیب کا تحفظ کرنا چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے اتوار کے روز عالمی یوم مادری زبان کےموقع پر 22 زبان میں ٹویٹ کیے اور 24 زبان کے مختلف اخبارات میں مضمون لکھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر نائیڈو نے مادری زبان کی اہمیت بتاتے ہوئے مضمون لکھے ہیں اور ٹویٹ کیے ہیں۔


مسٹر نائیڈو نے انگریزی کے علاوہ تیلگو، تمل، گجراتی، کشمیری، کونکنی، مراڈی، اڑیہ، اردو، ملیالم، کنڑ، پنجابی، نیپالی، اسمیا، بنگالی، منی پور، بوڈو، سنتھالی، میتھلی، ڈوگری اور سنسکرت زبان میں ٹویٹ کیا۔ انہوں نے انگریزی کے ٹائمس آف انڈیا، ہندی کے دینک جاگرن، تیلگو کے ایناڈو، تمل کے دناتانتی، مراٹھی کے لوک مت، اڑیہ کے سماج، اردو کے سیاست اور آداب، اسامیہ کے اسمیا ڈیلی، میتھلی کے نو بھارت ٹائمس، ملیالم کے ماتربھومی، گجراتی کے دویہ بھاسکر، بنگالی کے برتمان، کونکنی کے بھان گاری بھوئین، بوڈو کے ہیینی راڈاب، سنتھالی کے سنتھال ایکسپریس، نیپالی کے ہمالی بیلا، ہمرو وارتا، ہمرو پرجا شکتی اور دینک مِرمِرے، سندھی کے ہندو، ڈوگری کے جوتی ڈوگری، کشمیری کے ڈیلی کاہوٹ اور ڈیلی سنگرمل اور سنسکرت کے سودھرما میں مضمون لکھا ہے۔قبل ازیں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ مادری زبان محض بات چیت کا ہی ذریعہ نہیں ہے بلکہ ہمیں اپنی وراثت سے مربوط کر تی ہے۔

انہوں نے عالمی یوم مادری زبان کے موقع پرایک پیغام میں کہا کہ ہمیں پرائمری تعلیم سے انتظامیہ تک ہر شعبے میں مادری زبان کے استعمال کو فروغ دینا چاہیے۔ اپنے افکار، اپنے جذبات کو اختراعی طور پر اپنی زبان میں اظہار خیال کرنا چاہیے۔


انہوں نے کہا’’مادری زبان کے عالمی دن پر میری دلی مبارکباد۔ لسانی تنوع ہمیشہ ہماری تہذیب کا اساس رہا ہے۔ ہماری مادری زبانیں صرف رابطے کا ایک ذریعہ نہیں ہیں بلکہ اپنی شناخت کو واضح کرتے ہوئے ہمیں اپنے ورثے سے جوڑتی ہیں۔

یوم مادری زبان کے موقع پر مسٹر نائیڈو نے کئی پروگراموں میں حصہ لیا۔ انہوں نے مادری زبان کو ترغیب دینے کے اراکین پارلیمنٹ کو بھی خط لکھا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Feb 2021, 7:40 AM