سبھاش چوپڑا دہلی کانگریس کے صدر مقرر، کیرتی آزاد کو انتخابی مہم کمیٹی کی ذمہ داری

کانگریس نے سینیئر رہنما سبھاش چوپڑا کو پارٹی کی دہلی یونٹ کا صدر مقرر کیا ہے اور سابق کرکٹر کیرتی آزاد کو ریاستی کانگریس انتخابی مہم کمیٹی کی کمان سونپی گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس نے سینیئر رہنما سبھاش چوپڑا کو پارٹی کی دہلی یونٹ کا صدر مقرر کیا ہے اور سابق کرکٹر کیرتی آزاد کو ریاستی کانگریس انتخابی مہم کمیٹی کی کمان سونپی گئی ہے۔ رواں سال 20 جولائی کو سابق وزیر اعلی شیلا دیکشت کے انتقال کے بعد سے خالی چل رہے دہلی پردیش کانگریس صدر کے عہدے کے لئے پارٹی نے سینئر رہنما سبھاش چوپڑا کو ذمہ داری سونپنے کا اعلان کیا ہے۔

دہلی اسمبلی کے سابق رکن چوپڑا اس سے قبل بھی دہلی کانگریس کے صدر رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ 2013 میں دہلی ریاست کی انتخابی مہم کمیٹی کے بھی صدر رہ چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ دہلی کی ہر سیاسی نبض سے واقف ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ سبھاش چوپڑا کی تقرری اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں کانگریس کو متحد کرنے میں بڑا کردار ادا کرے گی۔ سبھاش چوپڑا اس سے قبل دہلی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔


ادھر، کیرتی آزاد جنہیں کانگریس نے لوک سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ آئندہ دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی مہم کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے، وہ کانگریس کے سینئر رہنما اور بہار کے سابق وزیر اعلی بھاگوت جھا آزاد کے بیٹے ہیں۔ کیرتی آزاد بہار کے دربھنگہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر لگاتار کئی بار انتخابات جیت چکے ہیں۔ پچھلے لوک سبھا انتخابات سے قبل مودی حکومت کی پالیسیوں سے ناراض ہو کر انہوں نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا اور کانگریس میں شامل ہوگئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔