وہیکل اسپکریپنگ پالیسی ملک کی ترقی کی راہ میں سنگِ میل: وزیر اعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہاکہ اسکریپنگ پالیسی کا آغاز ملک کے ترقی کے سفر میں اہم سنگِ میل ہے

پی ایم مودی / یو این آئی
پی ایم مودی / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہاکہ اسکریپنگ پالیسی کا آغاز ملک کے ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے۔ وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو گجرات میں سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران اس پالیسی کی شروعات کئے جانے سے قبل کہا کہ وہیکل اسپکریپنگ سے متعلق ڈھانچہ جاتی سہولیات کا قیام، امکانات کے نئے دروازے کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے نوجوانوں اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں سے اس پروگرام سے وابستہ ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔

پی ایم مودی نے سلسلہ وار ٹوئٹس پیغامات میں کہا کہ اسکریپنگ پالیسی سے اَن فٹ اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو ماحولیات کے موافق طور پر مرحلہ وار طریقے سے باہر کرنے میں مدد ملے گی۔ حکومت کا مقصد امکانات والی سرکلر معیشت کا قیام ہے جس سے سبھی اسٹیک ہولڈروں کو اہمیت حاصل ہو اور اس کے ساتھ ہی ماحولیات کے تئیں ذمہ داری بھی پیدا ہو۔


سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت اور گجرات حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس کو مسٹر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کریں گے۔ رضاکارانہ گاڑیو۔ں فلیٹ ماڈرنائزیشن پروگرام یا وہیکل اسکریپنگ پالیسی کے تحت وہیکل اسکریپنگ انفراسٹرکچر کے قیام پر سرمایہ کاری کی دعوت دینے کے لیے اس کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک مربوط اسکریپنگ ہب کی ترقی کے لیے النگ میں شپ بریکنگ انڈسٹری کے ذریعہ پیش کردہ ہم آہنگی کی طرف بھی توجہ مبذول کرے گا۔ اس موقع پر سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی موجود رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔