ستمبرمیں گاڑیوں کی فروخت 19.75 فیصد کم ہوئی، کاروں کی بکری میں زبردست کمی

الیکٹرک دو پہیوں کی فروخت 295 سے بڑھ کر 1،408 یونٹ ہوگئی اوراس دوران تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں 53.8 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔

علامتی فائل تصویرآئی اے این ایس
علامتی فائل تصویرآئی اے این ایس
user

یو این آئی

تہواروں کے موسم کے باوجود ، عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹر چپ کی کمی کی وجہ سے پیداوار میں کمی کے سبب اس سال ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کی اسی مدت کی 2140549 یونٹ کے مقابلے 19.75 فیصد کم ہوکر 1717228 یونٹ رہ گئی۔

آٹوموبائل کمپنیوں کی اعلیٰ ترین تنظیم سیام کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2021 میں کل 1،717،728 گاڑیاں فروخت کی گئیں جو کہ ستمبر 2020 میں 2،140،549 گاڑیوں کے مقابلے 19.75 فیصد کم ہیں۔ اس دوران ، مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 41.16 فیصد کی زبردست کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 272،027 یونٹس سے کم ہو کر 160،070 یونٹس رہ گئی۔ ان میں سے کاروں کی فروخت 163،981 سے کم ہوکر 64،235 ، یوٹیلیٹی گاڑیوں کی 96،633 سے کم ہو کر 87،720 یونٹ اور وین کی فروخت 11،413 سے کم ہو کر 8،115 یونٹس رہ گئی۔


زیرجائزہ مدت میں دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں بھی 17.42 فیصد کی کمی رہی اور یہ 1،849،546 گاڑیوں سے کم ہوکر 1،528،472یونٹس پرآگئی ۔ ان میں سے سکوٹروں کی فروخت 556،205 سے گھٹ کر 517،239 ، موٹر سائیکل کی 1،224،117 سے کم ہوکر 948،161 اور موپیڈ 68،929 سے 61،664 یونٹس پرآگئی۔ تاہم الیکٹرک دو پہیوں کی فروخت 295 سے بڑھ کر 1،408 یونٹ ہوگئی۔
وہیں اس دوران تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں 53.8 فیصد کااضافہ ہوا اور یہ 18،976 سے بڑھ کر 29،185 یونٹس تک پہنچ گئی۔ ان میں سواری تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت 11،663 سے بڑھ کر 20،357 اور سامان ڈھونے والی تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت 7،313 سے بڑھ کر 8،828 یونٹ ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔