وایو طوفان کمزور پڑ کر کل نصف رات تک پہنچے گا گجرات

گجرات کے ساحل کی طرف مڑے گا مگر یہ آہستہ آہستہ کمزور پڑتا جائے گا اور اس کے کل نصف رات تک ریاست کے شمالی ساحل سے شدید دباو علاقہ (ڈپریشن) کے طورپر گزرنے کی پوری امید ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

گاندھی نگر: بحیر عرب میں اٹھا سمندری طوفان وایو آج رات ایک بار پھر گجرات کے ساحل کی طرف مڑے گا مگر یہ آہستہ آہستہ کمزور پڑتا جائے گا اور اس کے کل نصف رات تک ریاست کے شمالی ساحل سے شدید دباو علاقہ (ڈپریشن) کے طورپر گزرنے کی پوری امید ہے۔

موسم سائنس کے مرکز کی طرف سے آج شام جاری ریلیز کے مطابق پہلے گجرات ساحل سے دور نکل گیا و ایو طوفان آج رات ساڑھے آٹھ یا نوبجے تک واپس آئے گا۔ دوپہر بعد ڈھائی بجے تک یہ پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب اور شمال مغربی کی سمت میں بڑھ رہا تھا۔ تب یہ گجرات کے پوربندر ساحل سے 490کلومیٹر، دوارکا ساحل سے 450کلو میٹر اور بھج ساحل سے 550کلومیٹر مغرب جنوب مغرب میں تھا۔ یہ آئندہ 12گھنٹے میں سنگین یعنی سیویر طوفان سے عام طوفان اور اس کے اگلے 12گھنٹوں میں عام دباو یعنی ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا او ر اسی شکل میں گجرات ساحل سے گزرے گا۔

اس درمیان ریاست میں آج بھی کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش درج کی گئی۔ احمد آباد شہر میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کل ریاست کے سوراشٹر علاقہ میں پوربندر دیوبھومی دوارکا، جام نگر، موربی اور کچھ ضلع میں کچھ مقامات پر شدید بارش کی جبکہ پرسوں شمالی گجرات کے بناس کانٹھا اور سابر کانٹھا اضلاع میں تیز سے بہت زیادہ تیز، مہسانہ، پاٹن،ارولی اور سوراشٹر کے کچھ اور موربی میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔

خیال رہے کہ نہایت سنگین کے زمرہ میں تبدیل ہوئے وایو طوفان کے13جون کو گجرات سے ٹکرانے کا اندشہ ظاہر کیا گیا تھا پر یہ آخری وقت میں مغرب یعنی عمان کی طرف مڑگیا پھر بھی اس کے اثر سے ساحلی گرسومناتھ، جوناگڑھ وغیرہ اضلاع میں شدید بارش درج کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔