شرد یادو کے انتقال پر کانگریس کے مختلف لیڈروں نے دکھ کا اظہار کیا، مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد میں ادا ہوں گی آخری رسومات

ملک کے مشہور سوشلسٹ لیڈر اور ساسبق مرکزی وزیر شرد یادو کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا۔ کانگریس پارٹی کے تمام لیڈران نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>شرد یادو / ٹوئٹر</p></div>

شرد یادو / ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک کے مشہور سوشلسٹ لیڈر اور ساسبق مرکزی وزیر شرد یادو کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا۔ کانگریس پارٹی کے تمام لیڈران نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ملک کے سوشلسٹ داھرے کے سینئر لیڈر، جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو کے انتقال سے دکھی ہوں۔ ایک سابق مرکزی وزیر اور دہائیوں تک بہترین رکن پارلیمنٹ کے طور پر ملک کی خدمت کر کے انہوں نے مساوات کی سیاست کو مضبوط کیا۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے میری گہری تعزیت۔‘‘

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’شرد یاد سماجواد کے پیروکار ہونے کے ساتھ ایک نرم دل شخص تھے۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ میں ان کے غمزدہ اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ملک کے لئے ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’سنئر سماجوادی لیڈر شرد یادو کے انتقال کی تکلیف دہ خبر موصول ہوئی۔ شرد یادو ہمیشہ نظریات کی سیاست کے ساتھ کھڑے رہے اور انہوں نے ہمیشہ ہماری رہنمائی کی۔ ان کے انتقال سے ہندوستانی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ خدا ان کی روح کو اپنے قدموں میں مقام دے۔ سبھاشنی یادو اور ان کے دیگر اہل خانہ کے تئیں میری تعزیت۔‘‘


کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا ’’جے ڈی یو کے سابق صدر، سابق مرکزی وزیر اور سینئر سماجوادی لیڈر شرد یادو کا انتقال ہندوستانی سیاست کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ خدا انہیں اپنے مبارک قدموں میں مقام دے اور ان کے اہلہ خانہ اور حامیوں کو اس غم کو برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔‘‘

کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ سمیت کئی لیڈروں نے مدھیہ پردیش میں پیدا ہونے والے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سابق صدر اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ سوشلسٹ تحریک کے رہنما، سابق مرکزی وزیر اور عوامی زندگی میں میرے ساتھی شرد یادو کا انتقال سماجی انصاف کی جنگ میں ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔وہ ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ بھگوان ان کی روح کو اپنے پاک قدموں میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔

سابق وزیر اعلیٰ سنگھ نے ٹویٹ کرکے یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ مضبوط سماجوادی لیڈر شرد یادو کی موت کی خبر بہت دکھ اور تکلیف دہ ہے۔ وہ ایک حساس عوامی رہنما اور نیک دل انسان تھے۔ ان کی ساری زندگی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے گزری۔ میں دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے۔ عاجزانہ خراج عقیدت۔


سابق مرکزی وزیر ارون یادو نے ٹویٹ کیا کہ جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق صدر، پوجیہ بابوجی کے ساتھی شرد یادو کے انتقال کی خبر افسوسناک اور تکلیف دہ ہے، بھگوان مرحوم کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔

شرد یادو کی پیدائش مدھیہ پردیش کے نرمداپورم (ہوشنگ آباد) ضلع کی بابئی تحصیل کے اکھماؤ گاؤں میں ہوئی تھی اور ان کی آخری رسومات یہیں ادا کی جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */