گیانواپی مسجد معاملہ میں مسلم فریق کے وکیل ابھے ناتھ کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال، 4 اگست کو ہے سماعت

گیانواپی مسجد معاملہ میں تمام فریقین نے پائیداری کے مسئلہ پر بھرپور بحث کی ہے، اب 4 اگست کو مسلم فریق کی طرف سے جواب دیا جانا تھا، جس میں مسلم فریق کے وکیل ابھے ناتھ یادو کا اہم رول ہوتا

ابھے ناتھ یادو / سوشل میڈیا
ابھے ناتھ یادو / سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

وارانسی: گیانواپی مسجد پر چل رہے تنازعہ اور عدالتی مقدمہ میں مسلم فریق کے وکیل ابھے ناتھ یادو کا انتقال ہو گیا ہے۔ یادو کو دیر رات دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد اہل خانہ انہیں اسپتال لے کر گئے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ خیال رہے کہ گیانواپی مسجد اور شرنگار گوری مندر معاملہ میں تمام فریقین نے پائیداری کے مسئلہ پر بھرپور بحث کی ہے، اب 4 اگست کو مسلم فریق کی طرف سے جواب دیا جانا تھا، جس میں مسلم فریق کے وکیل ابھے ناتھ یادو کا اہم رول ہوتا

گیانواپی کیس میں ہری شنکر جین اور وشنو شنکر جین ہندو فریق کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ہندو فریق نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں اور مسلم فریق کے وکیل ابھے ناتھ یادو نے بھی دعوے کے نکات پر دلائل مکمل کر چکے تھے۔ وارانسی کے ضلع جج اے کے وشویش کی عدالت میں اس معاملے کی سماعت ہو رہی ہے۔


وہیں، سپریم کورٹ بھی اس معاملہ پر اکتوبر میں سماعت کرنے جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ بنچ نے کہا تھا کہ اس معاملے کی سماعت نچلی عدالت میں چل رہی ہے، اس لیے ابھی عدالت عظمیٰ میں سماعت نہیں کی جائے گی۔ جسٹس چندر چوڑ، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس نرسمہا کی بنچ اس معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ گیانواپی مسجد کے احاطہ میں واقع وضوخانہ میں ایک ڈھانچہ ملا ہے جس کے بارے میں ہندو فریق کا کہنا ہے کہ یہ شیولنگ ہے، جبکہ مسلم فریق کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک فوارہ ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وارانسی ضلع عدالت میں اس کی سماعت جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */