انکتا بھنڈاری قتل واقعہ کی سی بی آئی جانچ نہیں ہوگی، نینی تال ہائی کورٹ نے سنایا فیصلہ

انکتا بھنڈاری قتل واقعہ کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا، یہ عرضی صحافی آشوتوش نیگی نے داخل کی تھی، لیکن عدالت نے عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔

انکتا بھنڈاری، تصویر آئی اے این ایس
انکتا بھنڈاری، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نینی تال ہائی کورٹ نے انکتا بھنڈاری قتل واقعہ سے متعلق ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی سی بی آئی جانچ نہیں کرائی جائے گی۔ ہائی کورٹ نے سی بی آئی جانچ کرانے سے متعلق داخل عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے ایس آئی ٹی جانچ پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کی ضرورت نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انکتا بھنڈاری قتل واقعہ کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ عرضی صحافی آشوتوش نیگی نے داخل کی تھی، لیکن عدالت نے عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔ انکتا بھنڈاری کے اہل خانہ نے بھی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا تھا، لیکن نینی تال ہائی کورٹ نے اس کے لیے رضامندی نہیں دی۔


اس سے قبل 26 نومبر کو سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا گیا تھا۔ بدھ کے روز ہائی کورٹ نے جب اپنا فیصلہ سنایا تو واضح لفظوں میں کہا کہ ’’اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘ واضح رہے کہ انکتا بھنڈاری کا قتل 18 ستمبر کی شب کو کیا گیا تھا۔ قتل کا الزام اس ریسورٹ کے مالک پر ہے جہاں وہ رسپشنسٹ کے طور پر کام کر رہی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔