اتراکھنڈ: محدود تعداد میں ہی کر سکیں گے لوگ چاردھام کی یاترا

ہریش گوڑ نے بتایا کہ شری بدری ناتھ دھام میں یومیہ 15000، شری کیدار ناتھ میں 12000، شری گنگوتری دھام میں 7000 اور شری یمونوتری دھام میں 4000 یومیہ درشن کے لئے عقیدت مندوں کی تعداد مقرر کی گئی ہے۔

چاردھام یاترا، تصویر آئی اے این ایس
چاردھام یاترا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اکھی مٹھ/ جوشی مٹھ/ رشی کیش/ دہرادون: اتراکھنڈ حکومت کی طرف سے گنگوتری، یمونوتری، بدری ناتھ اور کیدارناتھ چار دھام کے لئے کپاٹ کھلنے کے ساتھ ہی پہلے مرحلے کی یاترا 45 دنوں میں یومیہ درشن کے لیے آنے والے عقیدتمندوں کی تعداد کا تعین کر دیا ہے۔ بدری ناتھ-کیدارناتھ مندر کمیٹی کے میڈیا انچارج ڈاکٹر ہریش گوڑ نے اتوار کی صبح یہ اطلاع دی۔

ڈاکٹر ہریش گوڑ نے بتایا کہ عقیدت مندوں پر کورونا ٹیسٹ کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ کورونا ٹیسٹ اختیاری ہے، لیکن ماسک پہننا اور سماجی فاصلے پر عمل کرنا سب کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔ ہریش گوڑ نے بتایا کہ شری بدری ناتھ دھام میں یومیہ 15000 (پندرہ ہزار)، شری کیدار ناتھ میں 12000 (بارہ ہزار)، شری گنگوتری دھام میں 7000 (سات ہزار) اور شری یمونوتری دھام میں 4000 (چار ہزار) یومیہ درشن کے لئے عقیدت مندوں کی تعداد مقرر کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔