اتراکھنڈ: چار دھام یاترا پر ہائی کورٹ نے لگائی تھی روک، حکومت پہنچ گئی سپریم کورٹ

اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں ایک سماعت کے دوران چار دھام یاترا پر 7 جولائی تک روک لگائی تھی، جس کے بعد اتراکھنڈ حکومت نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔

اتراکھنڈ ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
اتراکھنڈ ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

اتراکھنڈ حکومت نے چار دھام یاترا پر روک لگانے کے اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے چار دھام یاترا پر 7 جولائی تک روک لگائی تھی، جس کے بعد حکومت کی طرف سے اس طرح کا قدم اٹھایا گیا ہے۔ دراصل اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے گزشتہ پیر کو ایک سماعت کے دوران کابینہ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے یاترا پر روک لگائی تھی۔ ہائی کورٹ نے تیرتھ مقامات سے جڑے جذبات کو دھیان میں رکھتے ہوئے حکومت سے مندروں میں چل رہی رسموں اور تقاریب کا ملک بھر میں براہ راست نشریہ کرنے کا انتظام کرنے کو کہا تھا۔

ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود اتراکھنڈ حکومت نے چار دھام یاترا کو لے کر گائیڈ لائنس جاری کر دی ہے۔ اتراکھنڈ حکومت نے کووڈ کی نئی گائیڈ لائنس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی سے چار دھام یاترا کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا، جب کہ 11 جولائی سے یاترا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔ یاترا کے لیے کووڈ کی نگیٹیو رپورٹ لانا لازمی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔