اتراکھنڈ: گوری کنڈ میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، 13 افراد لاپتہ

اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع میں دیر رات موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر جان و مال کا نقصان ہوا ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہرادون / نئی دہلی: اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع میں دیر رات موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر جان و مال کا نقصان ہوا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے امدادی کام میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہے۔ یہ مقام ہندوؤں کے مقدس مقام کیدارناتھ دھام کا آخری پڑاؤ ہے۔

ضلع ڈیزاسٹر منیجمنٹ آفیسر نندن سنگھ راجوار نے بتایا کہ گوری کنڈ ڈاٹ پلیا کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دو دکانیں اور ایک کھوکھے کے بہہ جانے کی اطلاع ہے۔ علاقائی افسر گوری کنڈ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مذکورہ جگہ سے 13 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔


اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں جنئی کے آشو (23)، تلواڑی کے رہنے والے پریانشو چمولا (18)، بستی کے رہنے والے رنبیر سنگھ (28)، نیپال کے رہنے والے امر بوہرا، انیتا بوہرا (26)، رادھیکا بوہرا (14)، پنکی بوہرا (8)، پرتھوی بوہرا (7)، جتل (6)، وکیل (3)، راجستھان کے بھرت پور کے کھانوا کے رہنے والے ونود (26)، اتر پردیش کے سہارنپور کے نگلہ بنجارہ کے رہنے والے ملائم (25) شامل ہیں۔

دریں اثنا، ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا کہ جمعہ کو قومی راجدھانی کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش ہوئی اور کم از کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو موسم کی اوسط سے دو درجے کم ہے۔ ماہرین موسمیات نے ہلکی بارش کے ساتھ مطلع کے عام طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ جمعہ کی صبح 8.30 بجے نسبتاً نمی کا تناسب 93 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔