اتراکھنڈ: بارش اور برفباری کے سبب سردی میں اضافہ

ریاست کے دیگر میدانی علاقوں میں بھی دیر رات سے ہو رہی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت 08 سے 10 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ پوری ریاست میں سردی بڑھ گئی ہے۔

گنگوتری دھام، تصویر یو این آئی
گنگوتری دھام، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دہرادون: اتراکھنڈ میں ہفتے کی صبح سے اونچائی والے مقامات پر ہو رہی برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت گرنے سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ریاست میں برفباری اور پالا گرنے سے پہاڑی علاقوں میں کئی راستوں پر پھسلن ہونے سے ٹریفک بند ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ برفباری کے ساتھ پالا جمنے سے گوپیشور - چوپتا- اوکھیمٹھ قومی شاہراہ پر برفباری کے بعد پالا جمنے سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی ہے۔ ریاست کی اونچائی والے مختلف علاقوں پر سڑکوں پر برف کی پرت جمع ہوگئی ہے۔ کیدارناتھ دھام، بدری ناتھ دھام اور گنگوتری دھام میں کئی کئی فٹ برف جمع ہے۔ وہاں پولیس جوانوں کے ساتھ کچھ سنیاسی ابھی بھی موجود ہیں۔


ان مقامات پر درجہ حرارت صفر سے نیچے پہنچنے کی وجہ سے پانی بھی جم گیا ہے۔ ریاست کے دیگر میدانی علاقوں میں بھی دیر رات سے ہو رہی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت 08 سے 10 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ پوری ریاست میں سردی بڑھ گئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔