دہلی میں ویک اینڈ پر 55 گھنٹے کا کرفیو نافذ، ان اصولوں کو جان لیں، ورنہ مہنگا پڑ سکتا ہے!

دہلی میں ویک اینڈ کرفیو جمعہ کی رات 10 بجے سے نافذ ہو گیا، جو پیر کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گا، اس دوران لوگوں کو بلا وجہ گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے، تاہم ضروری کاموں کےلئے باہر نکلا جا سکتا ہے

دہلی میں ویکینڈ کرفیو شروع
دہلی میں ویکینڈ کرفیو شروع
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے، جس کے پیش نظر اختتام ہفتہ پر 55 گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ دہلی میں ویک اینڈ کرفیو جمعہ کی رات 10 بجے سے نافذ ہو گیا، جو پیر کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گا، اس دوران لوگوں کو بلا وجہ گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے، تاہم ضروری کاموں کےلئے باہر نکلا جا سکتا ہے۔

انہیں چھوٹ دی گئی ہے؟

۔ ضروری اور ہنگامی خدمات پر مامور افسران اور ملازمین کو ویک اینڈ کرفیو کے دوران اپنی درست شناخت ظاہر کرنے پر کرفیو سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔

۔ مرکزی حکومت، اس کے ماتحت دفاتر اور عوامی شعبہ کے اداروں کے افسران بھی اپنے شناختی کارڈ ظاہر کرنے کے بعد سفر کر سکیں گے۔

۔ دہلی میں دیگر ممالک کے سفارت کاروں کے دفاتر میں خدمات انجام دینے والے افسران اور ملازمین کو بھی کرفیو سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔


۔ سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور دہلی کی تمام عدالتوں کے ملازمین کے ساتھ وکلاء اپنی درست شناخت یا عدالتی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اجازت نامہ ظاہر کر کے گھر سے نکل سکیں گے۔

۔ کورونا وائرس کے ٹیسٹ یا ٹیکہ کاری کے مقصد سے نکلنے والے افراد کو شناختی کارڈ ظاہر کرنے کے بعد جانے کی اجازت ہوگی۔

۔ شناختی کارڈ اور ڈاکٹر کے نسخے کی بنیاد پر تیماردار کے ساتھ حاملہ خواتین اور دیگر مریضوں کو ساتھ ہیلتھ سروسز کے لئے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

۔ تمام طبی اہلکار مثلاً ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، پیرا میڈیکس اور ہسپتال کی دیگر خدمات جیسے کہ تشخیصی مراکز، لیبز، کلینک، فارمیسی، فارماسیوٹیکل کمپنیاں، میڈیکل آکسیجن سپلائی کرنے والے عملہ کو شناختی کارڈ ظاہر کرنے پر جانے کی اجازت ہوگی۔

۔ ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، بین ریاستی بس ٹرمینس سے آنے یا جانے والے مسافروں کو ٹکٹ ظاہر کرنے پر سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔


۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے اہلکاروں کو درست شناختی کارڈز ظاہر کرنے پر آنے جانے کی اجازت ہوگی۔

۔ طلباء کو امتحان میں شرکت کرنے اور امتحانی ڈیوٹی پر تعینات عملے کو شناختی کارڈ، اجازت نامہ ظاہر کرنے پر جانے دیا جائے گا۔

۔ شادی کارڈ کی سافٹ یا ہارڈ کاپی پیش کرنے پر 20 افراد کو شادی کی تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔