اتر پردیش: کسانوں پر سوکھے کے بعد اب بارش کی مار

پہلے جہاں سوکھے کی مار نے کسانوں کی فصل کو بونے سے باز رکھا اور آپباشی کے ذریعہ جن کسانوں کی دھان کی کاشت کی تھی وہ اب سیلاب کی زد میں ہے۔

کسان، تصویر آئی ے این ایس
کسان، تصویر آئی ے این ایس
user

یو این آئی

کشی نگر: اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں کسانوں کو خریف کی فصل کسی بھی صورت بہتر ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔ پہلے جہاں سوکھے کی مار نے کسانوں کی فصل کو بونے سے باز رکھا اور آپباشی کے ذریعہ جن کسانوں کی دھان کی کاشت کی تھی وہ اب سیلاب کی زد میں ہے۔

کشی نگر میں 1.24 لاکھ ہیکٹر دھان کی کاشت ہوئی ہے۔ جون مہینے کے آخری ہفتے میں مانسون کے سرگرم ہونے اور اس کے بعد ڈرائی اسپیشل میں جانے کی وجہ سے کسانوں کی دھان کی فصل چلچلاتی دھوپ میں سوکھ گئی۔ کسان پمپنگ سیٹ سے آپباشی کر کے کسی حد تک دھان کو ہرا بھرا رکھنے کی کوشش کے بعد بارش سے مایوس ہوکر فصل کو چھوڑ چکے تھے۔


دھوپ کی وجہ سے ضلع میں 50فیصدی فصلیں متاثر ہوگئیں، ستمبر مہینے کے دوسر ہفتے میں مانسون کے لوٹنے کے وقت لگاتار ہو رہی بارش سے چاروں طرف پانی ہی پانی ہوگیا ہے۔ اب اس بارش کی وجہ سے جن 50 فیصدی کسانوں کی فصل کسی طرح سے سوکھے سے بچی تھی ان میں سے زیادہ تر کی فصل اب سیلاب کی زد میں ہے۔

کسیا کے سدھاویں و ٹیکوآٹار سریہہ میں پانی سے فصل ڈوب گئی ہے۔ تو کنکوھریا و بیریا کے گاوں کے نزدیک کسانوں کی فصل سیلاب کی زد میں ہے۔ محکمہ موسمیات نے 21 ستمبر تک بارش کی پیشین گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔