اتر پردیش: پرینکا گاندھی کا 15 دن میں 100 افراد کے قتل پر اظہار تشویش

پرینکا گاندھی نے کہا کہ گزشتہ تین دن میں ریاست میں دو مہاتماؤں سمیت پانچ افراد کا قتل ہوا ہے۔ یہ سارے واقعات سنگین تشویش کے باعث ہیں اور ان کی غیر جانبداری سے جانچ پڑتال کرنا ضروری ہے۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش میں ایک پکھواڑے میں 100 لوگوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی مکمل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کی اترپردیش کی انچارج و کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ گزشتہ تین دن میں ریاست میں دو مہاتماؤں سمیت پانچ افراد کا قتل ہوا ہے۔ یہ سارے واقعات سنگین تشویش کے باعث ہیں اور ان کی غیر جانبداری سے جانچ پڑتال کرنا ضروری ہے۔


پرینکا گاندھی نے نے ٹوئٹ کیا ”اپریل کے پہلے 15 دن میں ہی اتر پردیش میں سو افراد کا قتل ہوگیا۔ تین دن پہلے ایٹہ میں پچوری خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں مشتبہ حالات میں پائی گئیں۔ کوئی نہیں جانتا ان کے ساتھ کیا ہوا“۔

انہوں نے کہا ”آج بلند شہر میں ایک مندر میں سو نے والے دو سادھوؤں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ایسے سنگین جرائم کی گہرائی سے جانچ پڑتال ہونا ضروری ہے اور اس وقت کسی کو بھی اس معاملے میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ منصفانہ جانچ پڑتال کرکے مکمل سچ ریاست کے سامنے لانا چاہیے۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے“۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔