اتر پردیش: مختار انصاری کی بیوی اور سالوں پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

سپرنٹنڈنٹ آف پولس ڈاکٹر اوپی سنگھ کا کہنا ہے کہ مختار انصاری کی بیوی آصفہ انصاری اور سالے شرجیل رضا و انور شہزاد ایک منظم مجرمانہ گروہ کے طور پر جرئم پیشہ واردات کو انجام دیتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کے مافیا ڈان و رکن اسمبلی مختار انصاری کی بیوی اور سالے پر غازی پور پولیس نے گینگسٹر ایکٹ کا مقدمہ درج کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر اوپی سنگھ نے بتایا کہ مختارانصاری کی بیوی آصفہ انصاری اور سالے شرجیل رضا و انور شہزاد ایک منظم مجرمانہ گروہ کے طور پر جرئم پیشہ واردات کو انجام دیتے ہیں جن کے ذریعہ چھاونی لائن کوتوالی غازی پور میں واقع زمین کھاتہ نمبر 162 جو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ غازی پور کے ہدایت کے مطابق ضبط شدہ زمین پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں تھانہ کوتوالی میں دفعہ 379.447 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اس کے علاوہ ان لوگوں نے موضع بویری تھانہ کوتوالی واقع گمشدہ زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے۔ ملزم شرجیل اور انور نے سرکاری ٹھیکہ حاصل کرنے کے لئے فرضی دستاویزات پیش کیے۔ ان سبھی معاملوں کو دیکھتے ہوئے تینوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔