اتر پردیش: ٹکیت نگر واقع پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 2 افراد کی موت، 3 دیگر زخمی

پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ کی خبر ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچاؤ کاری کا عمل شروع کر دیا۔ ایس پی ارپت وجے ورگیہ نے بتایا کہ فیکٹری کے پاس پٹاخہ بنانے کا لائسنس موجود تھا۔

<div class="paragraphs"><p>دھماکہ کی علامتی تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش میں بارابنکی واقع ٹکیت نگر تھانہ حلقہ میں جمعرات کی سہ پہر ایک پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہو گیا۔ اس حادثہ میں کم از کم 2 افراد جائے وقوع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ دھماکہ کی آواز سے قریبی علاقوں میں دہشت پھیل گئی اور افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ حادثہ کے بعد فیکٹری سے اٹھ رہے دھوئیں کا غبار دور تک دکھائی دے رہا تھا اور پھر لوگوں کی بھیڑ وہاں جمع ہونی شروع ہو گئی۔

پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ کی خبر ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور راحت و بچاؤ کاری کا عمل شروع کر دیا۔ ایس پی ارپت وجے ورگیہ نے اس واقعہ کے تعلق سے بتایا کہ فیکٹر کے پاس پٹاخہ بنانے کا لائسنس موجود تھا، لیکن ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ اندر کچھ ایسی سرگرمیاں چل رہی تھیں جس سے دھماکہ ہوا۔ فی الحال ملبہ ہٹانے اور اندر پھنسے لوگوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔


پولیس نے حادثہ والی جگہ کو سیل کر دیا ہے اور فورنسک ٹیم کو جانچ کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں نہ صرف 2 لوگ ہلاک ہوئے ہیں، بلکہ 3 افراد سنگین طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک بار جب زوردار دھماکہ ہوا، تو اس کے بعد رہ رہ کر پٹاخوں کی آواز بھی آتی رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔