مدارس میں جلد شروع ہوگا آن لائن تعلیم کا سلسلہ

جب تک مدارس میں آف لائن تعلیم کا سلسلہ شروع نہیں ہوتا تب تک مستقل آن لائن تدریس کی اجازت ہوگی

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کورونا وبا سےویسے تو بہت سے شعبہ حیات متاثر ہوئےہیں لیکن شعبہ تعلیم بہت زیادہ متاثر ہو ا ہے۔ بڑے اور امیر گھرانے کے بچوں کاتو تعلیم کا سلسلہ آ ن لائن کے ذریعہ چلتا رہا لیکن جو والدین اپنے بچوں کے لئے موبائل نہیں دلا سکتے تھےیا کمپیوٹر کی سہولت علاقہ میں نہیں تھی ان کی تعلیم تو بہت زیادہ متاثر ہو ئی ہے۔ اس میں مدارس کے بچےسب سےزیادہ متاثر ہوئےہیں ۔ اس تعلق سےنہ تو مدارس کی انتطامیہ نے کوئی ٹھوس پہل کی اور نہ ہی حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس قدم اٹھا یا گیا۔

اب اترپردیش حکومت نے دیگر تعلیمی بورڈوں کی طرح مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے تحت چلنے والے مدارس میں آن لائن تعلیم شروع کرانے کی منظوری دے دی ہے۔ اب جلد ہی جماعت ایک تا آٹھ، جماعت 9تا12 تک اور کامل، فاضل کی جماعتوں میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع ہوگا۔


ریاست کے اقلیتی امور ،وقف اور حج،شہر ی ہوا بازی و سیاسی پنشن کے وزیر نند گوپال گپتا نندی نےکل بتایا کہ جب تک مدارس میں آف لائن تعلیم کا سلسلہ شروع نہیں ہوتا تب تک مستقل آن لائن تدریس کی اجازت ہوگی۔ اس کے لئے مدرسہ ایجوکیشن بورڈ سے منظور سبھی مدارس کو اجازت دے دی گئی ہے۔ جس کا فائدہ ہزاروں طلبہ کو ملے گا۔

کورونا انفیکشن کے معاملوں میں لگاتار آرہی کمی کو دیکھتے ہوئے طلبہ کے مفاد و تعلیمی سیشن کو مستقل کئے جانے کے پیش نظر یوپی اقلیتی امور کے وزیر نند گوپال نندی نے اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ سے منظور شدہ مدارش میں جماعت 9تا 12تک و کامل، فاض کی جماعتوں میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔