اتر پردیش: جونپور میں کھاد کی 9 دوکانوں کے لائسنس معطل

سنگھ نے بتایا کہ کھاد کی دوکانوں کی جانچ میں پایا گیا کہ ان دوکانداروں نے تین ماہ سے کھاد کی فروخت نہیں کی ہے جس کی وجہ سے مقامی کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

جونپور: کھاد کی غیر قانونی اسٹوریج اور کالا بازاری کو روکنے اور کسانوں کو کوالٹی والی کھاد کی دستیابی کے لئے چلائی جارہی خصوصی مہم کے تحت جونپور میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں نوکھاد کی دوکانوں کے لائسنس معطل کر دئیے گئے ہیں۔

ضلع زرعی افسر کے کے سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر چلائی جا رہی مہم کے تحت جانچ میں پی او ایس مشین سے فروخت نہ کرنے اور تین ماہ سے کھاد نہ فروخت کرنے والے نو دوکانداروں کے خلاف کھاد کنٹرول ایکٹ 1985 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔


کے کے سنگھ نے بتایا کہ کھاد کی دوکانوں کی جانچ میں پایا گیا کہ ان دوکانداروں نے تین ماہ سے کھاد کی فروخت نہیں کی ہے جس کی وجہ سے مقامی کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ جانچ میں ان میں سے کچھ دوکانداروں کے ذریعہ پی او ایس مشین کا استعمال کے بغیر کھاد فروخت کرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دائرے میں آئے کھاد فروخت میں کسان کھاد بھنڈار نوپیڑوا، دیپک کھاد بھنڈا مفتی گنج، موریہ کھاد بھنڈا ہنومان نگر، اوم امن کھاد بھنڈر سریری، ابھی کھاد بھنڈار چھتورا، کھٹہن، جمنا کھاد بھنڈار، مچھلی شہر،سندیپ کھابھنڈر شاہ گنج، سگن کھاد بھنڈا اور انکرکھاد بھنڈار کوئیلاری ڈوبھی شامل ہیں۔


انہوں نے سرکاری و پرائیویٹ کھاد فروخت کرنے والوں کا انتباہ دیا ہے کہ کسانوں کو کھاد کی فروخت انتظامیہ کی جانب سے طے شدہ شرح کی بنیاد پر ہی کریں۔ ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ کے کے سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں وافر مقدار میں کھاد موجود ہے۔ کمیٹیوں کے ملازمین کی ہڑتال ختم ہوگئی ہے۔ پی سی ایف سے یومیہ کمیٹیوں پر کھاد بھیجی جائے گی۔ تقسیم نظام میں شفافیت کے لئے ڈی ایم کی ہدایت پر تحصیل و بلاک سطح پر موبائل نگرانی ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے۔ یہ ٹیم کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی لگاتارکوشش کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔