اتر پردیش: اگلے 24 گھنٹوں میں موسلادھار بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے کا امکان ظاہر کیا ہے اور اس دوران لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

بارش، فائل تصویر یو این آئی
بارش، فائل تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

مانسون نے اگست کے آغاز کے ساتھ ہی اتر پردیش کے کئی اضلاع میں دستک دے دی ہے۔ جس کی وجہ سے کئی مقامات پر تیز بارش کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی دیکھنے کو ملی۔ اس وقت ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آج اتر پردیش میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب مسلسل بارش کی وجہ سے اتر پردیش میں لوگوں کو گرمی سے بڑی راحت ملی ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق اتر پردیش کے شمالی اضلاع میں موسلادھار بارش دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس دوران لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران عوام گھروں میں رہیں، جب کہ آسمانی بجلی گر سکتی ہے اس لئے کسی درخت کے نیچے نہ کھڑے ہوں۔


محکمہ موسمیات کے مطابق، اتراکھنڈ، اتر پردیش، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ اور بہار میں اگلے دو دنوں تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرقی اتر پردیش کے مقابلے مغربی اتر پردیش کے اضلاع میں زیادہ بارش متوقع ہے۔ فی الحال محکمہ موسمیات کے مطابق اتر پردیش میں بارش کا سلسلہ 17 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ جس سے عوام کو گرمی سے راحت ملے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں غازی آباد، میرٹھ، اٹاوہ، فیروز آباد، نوئیڈا، فتح پور، آگرہ، فیروز آباد، ہاتھرس اور جالون میں بارش ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مرادآباد، رام پور، سہارنپور، مظفر نگر، بجنور، شاملی، بریلی اور پیلی بھیت اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔