اتر پردیش: مظفر نگر واقع فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زوردار دھماکہ، 2 مزدوروں کی موت، وزیر اعلیٰ یوگی کا اظہارِ غم

حادثہ میں کسولی گاؤں باشندہ علی نواز (42 سال) اور سنبھل ضلع کے چندوسی باشندہ رام بھورن (55 سال) کی موت ہو گئی، اس واقعہ میں 60 سالہ جئے پال زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے ہائر سنٹر ریفر کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

مظفر نگر واقع تھانہ نئی منڈی علاقہ میں مکھیالی کے پاس ایک کیمیکل فیکٹری میں آج بوائلر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس میں دو مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔ اس حادثہ میں ایک مزدور سنگین طور پر زخمی بھی ہوا ہے جس کو علاج کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکھیالی واقع بجرنگ ایلم فیکٹری میں یہ حادثہ ہوا۔ کیمیکل بنانے کے دوران تیز دھماکے کے ساتھ بوائلر پھٹ گیا جس میں بھوپا تھانہ حلقہ کے کسولی گاؤں باشندہ علی نواز (42 سال) اور سنبھل ضلع کے چندوسی باشندہ رام بھورن (55 سال) کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ میں کسولی کا رہنے والا 60 سالہ جئے پال زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے ہائر سنٹر ریفر کیا گیا ہے۔


اس دردناک حادثہ کی خبر ملنے کے بعد ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔ انھوں نے ضلع انتظامیہ کے سیئر افسروں کو موقع پر جا کر راحت رسانی کا کام ذمہ داری کے ساتھ کرنے اور زخمیوں کو فوراً اسپتال پہنچا کر ان کا مناسب علاج کرانے کی ہدایت دی ہے۔ ایک ٹوئٹ کے ذریعہ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔