اترپردیش: پیلی بھیت میں کار پلٹنے سے تین بچوں سمیت پانچ کی موت

رات تقریباً ساڑھے 12 بجے گجرولا علاقے میں پپریا نیودیا گاؤں کے نزدیک سڑک کے کنارے آندھی میں ٹوٹے پل سے ٹکرا کر پلٹ گئی، اس حادثہ میں سوار تین بچوں سمیت پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پیلی بھیت: اترپردیش میں پیلی بھیت ضلع کے گجرولا علاقے میں تیز رفتار کار کے پلٹنے سے شادی کی تقریب سے لوٹ رہے کار میں سوار تین بچوں سمیت پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ اتنے ہی افراد زخمی ہوگئے۔ پولس ترجمان نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو پیلی بھیت کے پورنپور علاقے کے سدھیر کالونی کے رہنے والے اشونی اپادھیائے اور امت کشیپ اپنے کنبے کے لوگوں کےک ساتھ ایک شادی کی تقریب میں گئےتھے۔ رات تقریباً ساڑھے 12 بجے شادی سے واپس لوٹتے وقت ان کی کار گجرولا علاقے میں پپریا نیودیا گاؤں کے نزدیک سڑک کے کنارے آندھی میں ٹوٹے پل سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 32 سالہ اشونی اپادھیائے، ان کی 12 سالہ بیٹی نونی اور آٹھ سال کے بیٹے لو کے علاوہ 30 سالہ امت کشیپ اور اس کے سات سالہ بیٹے گولو کی موت واقع ہوگئی۔ حادثے میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ سبھی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


ترجمان نے بتایا کہ گجرولا تھانہ انچارج نریش کشیپ اپنی پولس کی گاڑی پر گشت کر رہے تھے اور انہوں نے کار پلٹی ہوئی دیکھی تو فوراً موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی شام ضلع میں آندھی اور بارش کے دوران پرانا پیڑ اکھڑ کر سڑک کے کنارے گر گیا تھا۔ کار کے تیز رفتار ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ سرزد ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔