اتر پردیش: گونڈا میں ایک ہی کنبہ کے 5 لوگوں کی کورونا سے موت

صحت کے ذرائع نے پیر کو بتایا کہ منڈی کمیٹی کے کلرک ہنومان پرساد شریواستو کا گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا تھا۔ اس طرح ایک ہفتہ کے اندر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی ہلاکت سے اس کنبہ پر سکتہ طاری ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

گونڈا: اترپردیش کے ضلع گونڈا کے کرنل گنج کوتوالی علاقے کے چکروٹ گاؤں میں ایک ہی گھر سے کورونا کے پانچ اور تین دیگر افراد کی موت سے علاقہ میں دہشت پھیل گئی ہے۔ صحت کے ذرائع نے پیر کو بتایا کہ منڈی کمیٹی کے کلرک ہنومان پرساد شریواستو کا گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا تھا۔ اس کے بعد ان کی 75 سالہ والدہ سرلا سریواستو زوجہ موتی لال سریواستو کا انتقال ہو گیا۔ اسی ہفتہ میں ان کا 46 سالہ بھائی اشونی سریواستو کا بیٹا موتی لال سریواستو کا انتقال ہوگیا۔ اس کے بعد 45 سالہ اوشا سریواستو زوجہ اشونی بھی چل بسیں۔ سب سے بڑا دکھ کا پہاڑ تب ٹوٹا جب اشونی کا 22 سالہ بیٹا سوربھ سریواستو کا انتقال ہوگیا۔ ایک ہفتہ کے اندر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی ہلاکت سے اس کنبہ پر سکتہ طاری ہے۔

اسی گاؤں میں 45 سالہ سریتا اہلیہ کرشنا لال اور گاؤں کی سرحد پر بابو راس پانڈے پروا کا رہائشی شری ناتھ شکلا 60 ولد بھگوتی پرساد، کورونا سے چل بسا۔ اس کے علاوہ کرنل گنج علاقے میں بھی نوجوانوں میں کرونا کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے، جس میں 22 سالہ منیش سنگھ ولد مدن سنگھ، پانڈے چیورا کی موت ہوگئی۔ تو وہیں 21 سالہ شبھم ولد دیارام گوسوامی کی موت سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ گاؤں کے بہت سے مزید لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔