اتر پردیش: غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کا کیا قتل، 57 سالہ ملزم گرفتار

پولیس سپرنٹنڈنٹ شاملی ابھیشیک نے پیر کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم نے راکھ کے ڈھیر سے ہڈیوں کے ساتھ ساتھ کچھ چوڑیاں بھی برآمد کی ہیں، جو کیس کو سلجھانے میں اہم ثابت ہوں گی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

شاملی: غیرت کے نام پر قتل معاملے میں ایک 57 سالہ باپ کو اپنی 19 سالہ بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ شاملی کے شیاملا گاؤں کا ہے۔ لڑکی کاجل اپنے گاؤں میں ایک دیگر ذات سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ لڑکے کے ساتھ تعلقات میں تھی۔ جب والد کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے اسے قتل کر دیا اور لاش کو گوبر کے اوپلے کے ڈھیر میں ڈال کر آگ لگا دی، جہاں سے بعد میں پولیس نے ہڈیاں برآمد کر لیں ہیں۔ ملزم کو گزشتہ روز اتوار کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ شاملی ابھیشیک نے پیر کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم نے راکھ کے ڈھیر سے ہڈیوں کے ساتھ ساتھ کچھ چوڑیاں بھی برآمد کی ہیں، جو کیس کو سلجھانے میں اہم ثابت ہوں گی۔ ہم ملزمان کے خلاف مناسب کارروائی شروع کر رہے ہیں اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کریں گے‘‘۔


پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی سے ناراض تھا کیونکہ اس کے اسی کے گاؤں کے ایک دوسری برادری کے لڑکے کے ساتھ تعلقات تھے۔ اس نے بیٹی کو گلا دبا کر قتل کیا اور بعد میں اس کی لاش گاؤں کے باہر جنگل میں لے گیا۔ وہاں اس نے لاش کو گوبر کے اوپلوں کے ڈھیر پر رکھ کر جلا دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔