اُتر پردیش میں یوگی کابینہ کی توسیع، 18 نئے چہرے شامل

جن نئے وزراء نے حلف لیا ہے ان میں چھ کابینی وزیر، چھ مملکتی وزیر برائے آزادانہ چارج شامل ہیں باقی 11 کو مملکتی وزیر شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: ریاست کی کمان سنبھالے ڈھائی سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد اترپردیش کی یوگی حکومت نے بدھ کو اپنی کابینہ میں بڑے پیمانے پر توسیع کرتے ہوئے 23 نئے وزراء کو شامل کیا ہے جن میں 18 نئے چہرے ہیں۔

ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل نے راج بھون میں منعقد ایک سادہ تقریب میں نئے وزراء کو حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت ان کے دیگر وزراء اسمبلی اسپیکر ہردئے نارئن دکشت ریاستی بی جے پی صدر سوتنتر دیو سنگھ اور دیگر معزز افراد موجود رہے۔ جن نئے وزراء نے حلف لیا ہے ان میں چھ کابینی وزیر، چھ مملکتی وزیر برائے آزادانہ چارج شامل ہیں باقی 11 کو مملکتی وزیر شامل ہیں۔


یوگی کابینہ کی تنظیم نو کے موقع پر 6 موجودہ وزراء سے ان کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے اور انہوں نے استعفی دے دیا۔ وہ وزراء جنہوں نے استعفی دیا ہے ان میں وزیر مالیات راجیش اگروال، مملکتی وزیر انوپم جیسوال، دھرم پال سنگھ، ارچنا پانڈے، چیتن چوہان اور مکٹ بہاری ورما شامل ہیں۔ نئے چہروں کو قلمدان سونپنے کے بعد اب یوگی کابینہ کی مجموعی تعداد بشمول وزیر اعلی 56 ہوگئی ہے۔

وزراء جن کو پرموشن دے کر کابینہ وزیر بنایا گیا ہے ان میں ڈاکٹر مہندر سنگھ، بھوپیندر سنگھ چودھری، شریش رانا، انل راج بھر شامل ہیں جبکہ دو نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کیا گیا جو رام نریش اگنی ہوتری اور کملا رانی ہیں۔ وہیں مملکتی وزیر (آزادانہ چارج) کی حیثیت سے حلف لینے والوں میں نیل کانتھ تیواری، کپل دیو اگروال، ستیش دویدی، اشوک کٹریا، شری رام چوہان اور روندر جیسوال شامل ہیں۔


وہ لیڈران جنہیں نے مملکتی وزیر کا حلف دلایا گیا ہے ان میں انل شرما، مہش گپتا، آنند سوروپ شکلا، وجے کشیپ، گری راج سنگھ دیشمکھ، لکھن سنگھ راجپوت، نلیما کٹیار، چودھری ادئے بھان سنگھ، چندریکا پرساد اپادھیائے، راماشنکر سنگھ پٹیل اور اجیت پال سنگھ شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Aug 2019, 3:10 PM