اتر پردیش: بی ایچ یو اسپتال کے تمام بستروں پر کورونا مریض بھرتی

تعلقات عامہ کے افسر ڈاکٹر راجیش سنگھ کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ دستیاب وسائل کے ساتھ اپنے یہاں لائے جانے والے مریضوں کو ہر ممکن علاج اور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بنارس: بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے کووڈ اسپتال میں تمام بستروں پر کورونا مریض داخل ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ تعلقات عامہ کے افسر ڈاکٹر راجیش سنگھ نے ہفتہ کے روز بتایا کہ سندرلال اسپتال کو عالمی وباء کووڈ- 19 کے علاج کے لئے ایک لیول 3 اسپتال قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سمت میں اسپتال انتظامیہ دستیاب وسائل کے ساتھ اپنے یہاں لائے جانے والے مریضوں کو ہر ممکن علاج اور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹر، طبی عملہ اور دیگر کارکن دن رات کورونا وائرس کی وبا کی لڑائی میں مصروف ہیں۔ تمام مریضوں کا علاج ان کی حالت اور ضروریات کے مطابق کیا جا رہا ہے۔

راجیش سنگھ نے بتایا کہ سپر اسپیشیلٹی بلاک (ایس ایس بی کووڈ اسپتال) کی مختلف منزلوں پر کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ہفتہ کی دوپہر تک اسپتال انتظامیہ کو دستیاب معلومات کے مطابق یہاں دستیاب کل 375 بستروں میں سے 349 پر مریض داخل ہیں، جبکہ بقیہ میں سنگین مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 47 نئے مریض داخل کرائے گئے ہیں جبکہ 14 کو یہاں سے صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ تمام بستر ٹراما سنٹر میں واقع کووڈ سہولت میں تمام بسترون مریض بھرتی ہیں۔ اسپتال میں تمام ضروری وسائل موجود ہیں۔

دریں اثناء، محکمہ صحت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز یہاں 853 نئے کورونا متاثرین پائے گئے تھے، جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 17198 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 66269 ہوگئی ہے، جن میں سے 48515 علاج سے صحتیاب ہوئے ہیں اور 556 علاج کے دوران دم توڑ گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔