اتر پردیش: ویڈیو وائرل ہونے کے بعد داروغہ کو دھمکانے والا بی جے پی کارکن گرفتار

داروغہ شیو بابو یادو کے کندھے پر ہاتھ سے ٹھوکتے ہوئے بی جے پی کارکن شیلندر کی دھمکانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس معاملے میں مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ہی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار، تصویر یو این آئی
گرفتار، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

چندولی: اترپردیش کے ضلع چندولی کے سید راجا علاقے میں داروغہ کو دھمکانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مغل سرائے پولیس نے ملزم بی جے پی کارکن کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ داروغہ شیو بابو یادو کے کندھے پر ہاتھ سے ٹھوکتے ہوئے دھمکانے والا بی جے پی کارکن شیلندر کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ اس معاملے میں مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ہی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ منگل رائے سید راجا تھانے میں ڈویژن ڈپٹی صدر کی پٹائی سے مشتعل بی جے پی ضلع صدر ابھمنیو سنگھ جنرل سکریٹری جتیندر پانڈے، سابق ضلع صدر رانا پرتاپ سنگھ تھانے میں دھرنے پر بیٹھے تھے۔ اسی دوران بی جے پی کارکن و بی جے پی آئی ٹی سیل کے سابق ذمہ دار شیلندر سنگھ نے کافی جوش میں موجود ایس آئی شیو بابو کی وردی پر ٹھوکتے ہوئے دیکھ لینے کی دھمکی دی۔ بدھ کی رات داروغہ شیو بابو یادو سے بدسلوکی کرنے کے معاملے میں پولیس نے بی جے پی کارکن شیلیندر کو گرفتار کرلیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔