اتر پردیش: جیل میں بند عارف انور ہاشمی کی 21 کروڑ روپے کی ملکیت ضبط

پولس سپرنٹنڈنٹ ہیمنت کٹیال نے بتایا کہ عارف انور ہاشمی کی گونڈہ میں تقریباً 15 کروڑ اور لکھنؤ میں تقریباً 5 تا 6 کروڑ کی غیر قانونی ملکیت ہے جس کے ضمن میں سفارش بھیجی گئی ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بلرامپور: اترپردیش کے ضلع بلرامپور کی جیل میں قید سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق رکن اسمبلی عارف انور ہاشمی کی ضلع انتظامیہ نے تقریباً 21 کروڑ روپئے ملکیت کی منقولہ و غیر منقولہ املاک کو ضبط کرلیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیمنت کٹیال نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ اترپردیش گینگسٹر ایکٹ کے تحت سابق رکن اسمبلی عاف انور ہاشمی کی 1.616 ہیکٹر زمین کرک کی گئی ہے۔ جس کی قیمت تقریباً 20 کروڑ 13لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ دو فارچونر کار سمیت تین بڑی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے جن کی قیمت تقریباً 55 لاکھ روپئے ہے۔ اس طرح کرک کی گئی کل املاک کی قیمت تقریبا 21 کروڑ روپئے ہے۔

ہیمنت کٹیال نے بتایا کہ عارف انور ہاشمی کی گونڈہ میں تقریباً 15کروڑ اور لکھنؤ میں تقریباً 5 تا 6 کروڑ کی غیر قانونی ملکیت ہے جس کے ضمن میں سفارش بھیجی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سابق ایم ایل اے نے کرک کی گئی املاک کو مجرمانہ عمل کے ذریعہ حاصل کیا تھا۔ جسے گینگسٹر ایکٹ کے تجاویزات کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے کرک کیا گیا ہے۔


کٹیال نے بتایا کہ گزشتہ 11دسمبر کو بھی عارف انور ہاشمی کی تقریباً 50 کروڑ روپئے کی منقولہ و غیر منقولہ املاک ضبط کی گئی تھیں۔ سابق ایم ایل اے کے خلاف تقریباً 22 مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ جن میں غیر قانونی طریقے سے سرکاری اور غیر سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کے معاملات شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔