اتر پردیش: فتح پور میں دردناک حادثہ نے لی 8 لوگوں کی جان، تیز رفتار ٹینکر اور آٹو کی ٹکر سے چیخ و پکار کا عالم

شدید سڑک حادثہ کی خبر ملنے کے فوراً بعد مقامی تھانہ کی پولیس پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا، سڑک حادثہ کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے فتح پور ضلع میں منگل کے روز دردناک سڑک حادثے میں 8 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والی سبھی 8 افراد آٹو پر سوار تھے۔ واقعہ جہان آباد کے چلی موڑ کے پاس پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹینکر نے تقریباً ایک درجن مسافروں سے بھرے آٹو میں ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں دو لوگ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔

شدید سڑک حادثہ کی خبر ملنے کے فوراً بعد مقامی تھانہ کی پولیس پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔ سڑک حادثہ کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو گیا جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد سڑک پر چیخ و پکار کا عالم پیدا ہو گیا جسے سن کر مقامی لوگ جمع ہوئے اور فوری مدد کی کوششیں کی گئیں۔


حادثہ میں مرنے والوں کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔ مہلوکین میں مرد، عورت اور بچے بھی شامل ہیں۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ آٹو پر سوار لوگ سڑک پر اِدھر اُدھر گر گئے اور آٹو کے پرخچے اڑ گئے۔ مقامی لوگوں و راہ گیروں کی مدد سے زخمیوں کو فوراً علاج مہیا کرایا گیا، اور پھر پولیس نے پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔