کشی نگر: 13 بچوں کی موت، یوگی نے کہا نوٹنکی بند کرو!

اتر پردیش کے کشی نگر میں جمعرات صبح ٹرین اور اسکول وین کی ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں 13 بچے جاں بحق ہو گئے اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

26 Apr 2018, 4:20 PM

یوگی آدتیہ ناتھ نے آپا کھویا

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کوشی نگر میں جائے حادثہ پر پہنچے تو ان کے خلاف لوگوں نے نعرے بازی کی۔ یوگی نے اس دوران اپنا آپا کھو دیا۔ انہوں نے مظاہرین کے نعرے بازی پر کہا ’’نوٹنکی بند کریں آپ۔‘‘

26 Apr 2018, 1:18 PM

یوگی آدتیہ ناتھ کا جائے حادثے کا دورہ

کشی نگر میں اسکولی وین اور ٹرین کی ٹکر میں 13 بچوں کی موت کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جائے حادثے کا دورہ کیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ جب موقع پر پہنچے تو لوگوں نے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس دوران بھیڑ کو قابو میں رکھنے میں انتظامیہ کے پسینے چھوٹ گئے۔

جائے حادثہ پر سینکڑوں لوگ یوگی حکومت اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ خاندان کے افراد کا مطالبہ ہے کہ انہیں 50 لاکھ کا معاوضہ دیا جائے۔

کشی نگر حادثے کے مہلوکین کے نام

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
26 Apr 2018, 1:17 PM

بچوں کی موت سے من دکھی ہے: اکھیلش یادو

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کشی نگر حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ’’بچوں کی حادثے میں موت سے من بہت دکھی ہے۔‘‘


26 Apr 2018, 9:42 AM

وین میں 18 بچے سوار تھے، 7 کی حالت تشویش ناک

اترپردیش میں اسکول وین پسنجر ٹرین سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 13 بچوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔ حادثہ کشی نگر کے دودہی ریلوے کراسنگ پر ہوا۔ جس وقت اسکولی وین بچوں کو لے کر جا رہی ٹھیک اسی وقت کراسنگ پر سامنے سے آ رہی ٹرین نے وین کو زور کی ٹکر مار دی۔

صبح تقریباً 7 بجے پیش آئے حدثے کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے اتر پردیش کے اے ڈی جی (نظم و نسق) آنند کمار نے کہا ’’وین میں کل 18 بچے سوار تھے جن میں سے 11 کی موت واقع ہو گئی جبکہ 7 بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔‘‘

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے گورکھپور کے ڈویژنل کمشنر انل کمار کو جائے حادثے پر بھیجا ہے اور اس حادثے کی اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وہ ضلع اسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت کریں گے اور مہلوکین کے اہل کنبہ سے مل کر انہیں تسلی دیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مرنے والوں کے رشتہ داروں کو بطور معاوضہ 2 ۔2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کے مناسب علاج کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس درمیان ڈی جی پی او پی سنگھ نے اس حادثے میں 13 بچوں کے مرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چھ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع افسران اور بچاؤ ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔