امریکی سفارت خانے میں دیوالی منائی گئی، برطانوی ہائی کمشنر نے دی مبارکباد

امریکی سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر نے ہندوستان کے عوام کو دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر سب کا شکریہ ادا کیا ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں امریکی سفارت خانے کی کمیونٹی نے اتوار کو امریکی سفیر ایرک گارسیٹی کے ساتھ دیوالی منائی دوسری جانب  برطانوی ہائی کمیشن نے لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد دی۔

سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں امریکی سفارت خانے کی کمیونٹی نےہندوستانی لباس میں تہوار منایا جہاں لوگوں کو رنگولی بناتے ، سفارتخانہ کی سجاوٹ کرتے اور رقص کرتے اور ہندوستانی دھنوں سے لطف اندوز ہوتے بھی دیکھا گیا۔ مسٹر گارسیٹی نے ٹویٹر پر کہا، "یہاں نئی ​​دہلی میں امریکی سفارت خانے کی پوری کمیونٹی کا شکریہ۔ دیوالی مبارک ہو۔


دوسری جانب ہندوستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے اتوار کو دیوالی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔ برطانوی ہائی کمیشن نے ایکس پر لکھا ، "ہمارے یو کے اِ ن انڈیا فیملی کی طرف سے آپ کے لئے۔ ہم آپ سب کو ایک محفوظ اور خوشحال دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔"

اس سے قبل ہفتے کے روز برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے "امید کے ساتھ مستقبل" دیکھنے کے پیغام کے ساتھ دیوالی کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے لوگوں کو بندی چھوڑدیوس کی مبارکباد بھی دی۔ پیغام میں، مسٹر سُنک نے کہا: "دنیا اور برطانیہ میں جشن منانے والے سبھی لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد اور سکھ برادری میں ہمارے دوستوں کو بندی چھوڑ دیوس کی بہت بہت مبارکباد ۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔