مودی سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں بڑھتے تعاون اور شراکت داری کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن نے کل وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

دو روزہ دورے پر یہاں آئے مسٹر بلنکن نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) کے ساتھ ہوئی بات چیت کے بارے وزیراعظم کو معلومات دی اور دفاع، سمندری دفاع، تجارت -سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں ہندوستان-امریکہ کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید استحکام بخشنے کے تئیں عزم کا اعادہ کیا۔


وزیراعظم مودی نے اپنی جانب سے مسٹر بائیڈن اور محترمہ ہیرس کو نیک خواہشات پیش کیں اور امریکی موسمیاتی تبدیلی اور کووڈ وبا کے سلسلے میں کی گئی پہل کی تعریف کی۔ مسٹر بلنکن نے بھی دونوں ملکوں کے مختلف شعبوں میں بڑھتے تعاون اور شراکت داری کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

مسٹر مودی نے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان کا سماج جمہوریت اور آزادی جیسے اقدار میں مشترکہ یقین اورعزم رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں رہنے والے ہندنژاد افراد نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ وبا، عالمی معیشت کے کساد بازاری (مندی) سے ابھرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں پیدا شدہ چیلنجز کے تناظر میں آنے والے وقت میں ہندوستان اور امریکہ کی اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔