امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع ’ٹو پلس ٹو‘ ڈائیلاگ کے لیے دہلی پہنچے

منگل کے روز ہونے والے ڈائیلاگ میں عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے اور ہند بحرالکاہل خطہ میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوگی

امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع ’ٹو پلس ٹو‘ ڈائیلاگ کے لیے دہلی پہنچے
امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع ’ٹو پلس ٹو‘ ڈائیلاگ کے لیے دہلی پہنچے
user

یو این آئی

نئی دہلی: امریکہ کے وزیرخارجہ مائک پومپیو اور وزیردفاع مارک ایسپر دوطرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تیسرے ٹو پلس ٹو وزارتی سطح کے مذاکرات میں شرکت کے لیے آج یہاں پہنچے۔ منگل کے روز ہونے والے ڈائیلاگ میں عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے اور ہند بحرالکاہل خطہ میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اس ڈائیلاگ میں ہندستان کی نمائندگی کریں گے ۔وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک بیان جاری کرکے کہا،’’ تیسرے ڈائیلاگ کے ایجنڈے میں باہمی اہمیت کے سبھی دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور بات چیت ہوگی ۔‘‘ دونوں ملکوں کے مابین پہلا ٹو پلس ٹو وزارتی سطح کا ڈائیلاگ یہاں ستمبر 2018 میں جبکہ دوسرا واشنگٹن میں 2019میں ہواتھا۔


امریکی وزیرخارجہ پومپیو کا سری لنکا ، مالدیپ اور انڈونیشیا جانے کا بھی پروگرام ہے ۔انھوں نے کہا،’’ خودمختار ، مضبوط اور خوشحال ملکوں والے ہند بحرالکاہل خطہ کو آزاد اور کھلا رکھنے کے مشترکہ ویژن کو فروغ دینے کےلیے اپنے دوست ملک کے ساتھ بات چیت کے موقع کےلیے شکر گزار ہوں ۔‘‘

وزارت خارجہ کے ترجمان نے پچھلے ہفتہ کہاتھاکہ ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ کے دوران مختلف دوطرفہ موضوعات پر تفصیل سے بات چیت کی جائیگی ۔بات چیت کے بعد دونوں وفود وزیراعظم نریندرمودی سے بھی ملیں گے ۔

ذرائع کاکہنا ہے غالب دونوں ممالک جیواسپیشل تعاون کےلیے بیسک ایکسچینج اینڈکوآپریشن ایگریمنٹ پر دستخط کریں گے ۔اس سے دونوں ملکوں کی مسلح فوجیں دفاع سے متعلق معاملوں میں تعاون بڑھانے کےلیے گہرے روابط رکھیں گی۔ امریکی وزیرخارجہ پومپیو بعد میں شام کو ڈاکٹر جے شنکر سے اور وزیردفاع ایسپر کا مسٹر سنگھ سے ملنے کاپروگرام ہے۔ تیسرا ٹوپلس ٹو وزارتی ڈائیلاگ امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ کے گزشتہ فروری میں ہندستان کے دورے کے ساتھ ماہ بعد ہورہا ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔