ایران پر امریکی حملہ: کھلتے ہی بکھر گیا شیئر بازار، سینسیکس 844 پوائنٹس پھسلا، نفٹی میں بھی آئی گراوٹ

گزشتہ ہفتہ کے آخری کاروباری دن شیئر بازار میں زوردار تیزی دیکھنے کو ملی تھی لیکن یہ پیر تک جاری نہیں رہ سکی اور سینسیکس-نفٹی دونوں انڈیکس ریڈ زون میں کھلے۔

<div class="paragraphs"><p>شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں امریکہ کے کود پڑنے سے پوری دنیا میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور اس کے دھماکہ خیز نتائج  سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وہیں امریکہ کی اس کارروائی کا اثر شیئر بازار پر بھی دیکھنے کو ملا ہے۔ اتوار کو ایران کے جوہری ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے کے بعد ہفتہ کے پہلے دن ایشیائی بازاروں میں سستی دیکھی گی۔ ہندوستانی شیئر بازار بھی کھلتے ہی بکھر گیا۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج کا 30 شیئروں والا سینسیکس کھلتے ہی 844 پوائنٹس سے زیادہ پھسل گیا، تو وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی انڈیکس بھی 256 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آیا۔ اس درمیان ٹیک شیئروں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی اور لارج کیپ میں شامل انفوسس، ایچ سی ایل ٹیک اور ٹیک مہندرا کے شیئر گراوٹ کے ساتھ کھلے۔


گزشتہ ہفتہ کے آخری کاروباری دن شیئر بازار میں زوردار تیزی دیکھنے کو ملی تھی لیکن یہ پیر تک جاری نہیں رہ سکی اور سینسیکس-نفٹی دونوں انڈیکس ریڈ زون میں کھلے۔ بی ایس ای سینسیکس اپنے گزشتہ بند 82,404.17 کے مقابلے میں بُری طرح پھسل کر 81,704,07 کی سطح پر کھلا اور کچھ ہی منٹوں میں تیزی سے پھسلتے ہوئے 844 پوائنٹس تک ٹوٹ گیا اور 81,556 پر کاروبار کرتا ہوا نظر آیا۔

این ایس ای نفٹی کی بات کی جائے تو یہ انڈیکس بھی اپنے گزشتہ بند 25,112.40 کے مقابلے میں ٹوٹ کر 24.,939.75 پر کھلا اور سینسیکس کے قدم سے قدم ملا کر چلتے ہوئے پھسلتا چلا گیا۔ محض 10 منٹ کے کاروبار کے دوران ہی نفٹی 256 پوائنٹس سے گر کر 24,853 کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔


پیر کو بازار کی گراوٹ میں سب سے زیادہ ٹوٹنے والے شیئروں میں لارج کیپ زمرے میں شامل انفوسس شیئر، ایچ یو ایل شیئر، بجاج فائنانس شیئر، ٹی سی ایس شیئر، ایچ سی ایل ٹیک شیئر، ایم اینڈ ایم شیئر، ریلائنس شیئر گراوٹ کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔ مڈ کیپ زمرے میں شامل اسٹرل شیئر، اولا الیکٹرک شیئر نقصان میں ہیں۔ وہیں لارج کیپ کمپنیوں میں شامل یونی انٹر شیئر، یتھارتھ شیئر، بی ای ایم ایل شیئر اور 360 ون شیئر گر کر ٹریڈ کر رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔