ممبئی: اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن اپنی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لئے پُر عزم

2016 میں اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی تشکیل معروف صحافی ظفرزاہدی کے انتقال کے بعد عمل میں آ ئی تھی اور کافی جدو جہد کے نتیجے میں ایک فنڈ جمع ہواتھا ۔

علامتی تصویر آئی اے این ایس
علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اردو اخبارات سے وابستہ صحافیوں کی ایک فعال تنظیم اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (یوجے اے) کی ایک میٹنگ میں مختلف اخبارات میں برسر روزگار صحافیوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کے لیے مختلف منصوبوں اور پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں ایک نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ ممبئی سمیت مہاراشٹر میں تقریباً ایک سال سے کووڈ 19 کی وجہ سے عائد مختلف قسم کی پابندیوں میں کمی واقع ہونے کے بعد یو جے اے نے نئی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے مذکورہ میٹنگ طلب کی تھی،جو صدر خلیل زاہد،سکریٹری سرفراز آرزو،نائب صدور فاروق انصاری،جاوید جمال الدین،خازن فاروق سید،یونس صدیقی،مستقیم مکی،عزیز اعجاز،احمد اظہار،عبدالحئی انصاری اور متین انصاری نے شرکت کی۔


اس موقع پر بتایا گیاکہ 2016 میں اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی تشکیل معروف صحافی ظفرزاہدی کے انتقال کے بعد عمل میں آ ئی تھی اور کافی جدو جہد کے نتیجے میں ایک فنڈ جمع ہوااورتعلیمی،طبی اور سماجی سطح پر ضرورت مندصحافیوں کے بچوں کو ان کی فیس فراہم کی گئی جبکہ کئی ایک کو مالی امداد دینے کا فیصلہ لیاگیا۔

یوجے اے کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ فنڈ اکٹھا کرنے کے بعد آئندہ مالی اور تعلیمی سال سے صحافیوں کے ضروت مند بچوں کو فیس اور کاپیاں فراہم کی جائیں۔اردو ذریعہ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو ترجیح دی جائے گی۔اس میٹنگ میں فیصلہ کیاگیا کہ جن صحافیوں کو رقم بطور قرض دی گئی ہے ،ان سے رقم وصولی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔گزشتہ بار جن شخصیات نے امدادی رقم کا وعدہ کیا تھا،ان سے دوبارہ رابطہ کرنے کے لیے چند ممبران کو مقرر کیاگیاہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Feb 2021, 6:11 AM