یوپی ٹی ای ٹی امتحان کا پرچہ افشاں معاملے کی جانچ ایس ٹی ایف کرے گی: دویدی
ڈاکٹر دویدی نے بتایا کہ ایک ماہ کے اندر امیدواروں سے بغیر کسی فیس کے امتحانات دوبارہ کرائے جائیں گے۔ پیپر افشاں معاملے میں یو پی ایس ٹی ایف جانچ کر رہی ہے۔

بستی: اترپردیش کے بیسک ایجوکیشن کے مملکتی وزیر آزادانہ چارج ڈاکٹر ستیش چندر دویدی نے اتوار کو کہا کہ یوپی ٹی ای ٹی امتحان کا پرچہ افشاں معاملے کی جانچ ایس ٹی ایف کو سونپی گئی ہے اور ایک ماہ کے اندر ہی دوبارہ امتحان منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب نہیں، معاملہ اتر پردیش چناؤ کا ہے… ظفر آغا
ڈاکٹر دویدی نے بتایا کہ ایک ماہ کے اندر امیدواروں سے بغیر کسی فیس کے امتحانات دوبارہ کرائے جائیں گے۔ پیپر افشاں معاملے میں یو پی ایس ٹی ایف جانچ کر رہی ہے۔ کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ خاطیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ جلد ہی خاطیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کو پیپر افشاں ہونے کے بعد یو پی ٹی ای ٹی کا امتحان اچانک منسوخ کر دیا گیا تھا۔ پیپر شروع ہونے کے بعد امتحان منسوخ ہونے کا فرمان جاری ہونے سے امیدواروں میں کافی مایوسی ہے اور کئی مقامات پر ان کی امتحان مراکز پر نوک جھونک بھی ہوئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔