آئی آئی ایم کے تعاون سے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرے گا یو پی ایس آر ٹی سی

اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راج شیکھر نے بتایا کہ کارپوریشن مسافروں کو محفوظ سفر اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے آئی آئی ایم کے اشتراک سے ’کیس اسٹیڈی‘ کرے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش میں مسافروں کو بہتر اور محفوظ سفری خدمات فراہم کرنے کے لئے اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (یو پی ایس آر ٹی سی) نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ (آئی آئی ایم) کے ساتھ مل کر اس ضمن میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راج شیکھر نے بتایا کہ کارپوریشن مسافروں کو محفوظ سفر اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے آئی آئی ایم کے اشتراک سے ’کیس اسٹیڈی‘ کرے گا۔


راج شیکھر نے بتایا کہ آئی آئی ایم لکھنؤ کے اسٹریٹجک مینجمنٹ کے صدر دکشت اوستھی ’کیس اسٹڈی‘ کی قیادت کریں گے۔ پہلے مرحلے میں آئی آئی ایم لکھنؤ کے چار طلبا پر مبنی ایک ٹیم اترپردیش میں مسافروں کی سیکورٹی اور سفری خدمات کے لئے موجود وسائل کے بارے میں تفصیل سے مطالعہ کرے گی۔ یہ ٹیم موجودہ حالات کا جائزہ لینے اور اعلی قسم کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ممکنہ تجویز دینے کے لئے اترپردیش کے چار حلقوں مغربی اترپردیش، مشرقی اترپردیش، سنٹرل یوپی اور بندیل کھنڈ علاقوں کا مطالعہ کرے گی۔

دوسرے مرحلے میں چار رکنی ٹیم دیگر ریاستوں کے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن و دیگر حصوں میں فراہم کی جانے والی اعلی سہولیات کا مطالعہ کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم تین مہینوں کے اندر اپنی روپورٹ سونپے گی۔ آئی آئی ایم ٹیم کی جانب سے پیش کی گئی آخری رپورٹ کی بنیاد پر یو پی ایس آرٹی سی مسافروں کی سیکورٹی اور خدمات میں بہتری کے لئے نافذ کی جانے والی تجاویز کے لئے آگے کی حکمت عملی تیار کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔