اڈانی معاملے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، جے پی سی جانچ پر اپوزیشن بضد، راجیہ سبھا کی کارروائی 13 مارچ تک ملتوی

اڈانی معاملے کو لے کر اپوزیشن ارکان کے نعرے بازی کے درمیان راجیہ سبھا کی کارروائی 13 مارچ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>راجیہ سبھا، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

راجیہ سبھا، فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

راجیہ سبھا کی کارروائی اڈانی معاملے کو لے کر اپوزیشن ارکان کے نعرے بازی کے درمیان 13 مارچ کی صبح 11 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ آپ کو بتا دیں کہ بجٹ سیشن کا دوسرا اجلاس 13 مارچ سے شروع ہوگا۔ قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے کی تقریر کے ختم ہونے کے بعد اپوزیشن کے ارکان نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ کیا۔ اس کے علاوہ اپوزیشن اڈانی بحران کے معاملے پر جے پی سی کے مطالبے پر اٹل ہوئی ہے۔

اس سے قبل اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی 11.50 بجے تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ مودی-اڈانی بھائی بھائی، دیش بیچ کر کھائے ملائی جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ کارروائی 11.50 بجے دوبارہ پھر شروع ہوئی، لیکن اپوزیشن نے پھر ہنگامہ شروع کر دیا۔ اسپیکر نے اپوزیشن کو منانے کی کوشش کی۔ لیکن اپوزیشن کے اراکان نعرے بازی کرتے رہے، جس کے بعد چیئرمین نے راجیہ سبھا کی کارروائی 13 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی۔


راجیہ سبھا میں ملکارجن کھڑگے نے دعویٰ کیا کہ رجنی پاٹل کو حکومت کے دباؤ میں معطل کیا گیا تھا۔ چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے رجنی پاٹل کو کارروائی سے ہٹانے کا حکم دیا۔ اس دوران حکمراں پارٹی نے مودی-مودی ہائے ہائے کے نعرے لگائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔