بی جے پی کے پٹنہ دفتر میں کہرام! 25 افراد کورونا سے متاثر

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں موجود ریاستی بی جے پی کے دفتر میں ایک ہی وقت میں 25 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں موجود ریاستی بی جے پی کے دفتر میں ایک ہی وقت میں 25 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جس کے بعد پارٹی میں کہرام مچ گیا ہے۔ دفتر سے وابستہ متعدد لیڈران اور کارکنان کے سیمپل لئے گئے ہیں اور ان کی رپورٹ دھیرے دھیرے آ رہی ہے، لہذا کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ خبر ایسے وقت میں منظر عام پر آ رہی ہے جب بہار میں کورونا وائرس کے خلاف تحریک کے تئیں حزب اقتدار اور حزب اختلاف میں پہلے ہی چنگ چل رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس کے پہلے بہار میں کئی لیڈران اور ان کے دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔


منگل کے روز ہی نتیش کمار کے وزرا کے ایک اور رکن شیلیش کمار کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آر جے ڈی اور بی جے پی کے ایک ایک رکن اسمبلی بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ اتنا ہی نہیں راجدھانی پٹنہ میں چیف سکریٹری کو اپنے گھر سے کام کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ان کے دفتر میں کئی ملازمین کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ اس سے پہلے بہار کے نائب زیر اعلیٰ سشیل مودی کے دفتر میں بھی کئی ملازمین میں کورونا کی تصدیق کی گئی ہے۔

راج بھون اور وزیر اعلیٰ کی رہائش میں بھی کئی حفاظتی اہلکار کورونا پازیٹو پائے گئے۔ بہار میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد کریں تو یہاں پر پیر کے رو تک کل کیسز کی تعداد بڑھ کر 17421 ہو گئی ہے۔ پیر کے روز پہلے 24 گھنٹےھ کے دوران 9 اور لوگوں کے جان چلی گئی جس کے بعد اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 134 تک پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Jul 2020, 12:40 PM