خلیج بنگال میں ہلچل، گردابی طوفان ’موچا‘ کی آمد کا اندیشہ، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

مرتیونجے مہاپاترا نے ممکنہ گردابی طوفان کے تعلق سے کہا کہ 9 مئی کو جنوب مشرقی خلیج بنگال سے گردابی طوفان کی آمد کا اندیشہ ہے، آنے والے کچھ دنوں میں اس کے راستہ کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>طوفان، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

طوفان، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں زوردار بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو رہا ہے۔ اس درمیان امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں خلیج بنگال سے گردابی طوفان اٹھے گا جو تباہی مچا سکتا ہے۔ دراصل محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں گردابی طوفان کے شروعاتی اشارے دکھائی دینے کی بات کہی ہے۔ بدھ کے روز محکمہ موسمیات کے دفتر نے کہا کہ جنوب مشرقی خلیج بنگال میں گردابی طوفان کے شروعاتی اشارے کا پتہ لگا ہے۔ اس تعلق سے ماہی گیروں اور کشتی چلانے والے طبقہ کو علاقہ میں نہ جانے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ہندوستانی موسمیاتی سائنس محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل مرتیونجے مہاپاترا نے ممکنہ گردابی طوفان کے تعلق سے آج پریس کانفرنس بھی کی۔ اس میں انھوں نے کہا کہ 9 مئی کو جنوب مشرقی خلیج بنگال سے ایک گردابی طوفان کی آمد کا اندیشہ ہے۔ آنے والے کچھ دنوں میں اس کے راستہ کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگلے دن اسی علاقے میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کے امکان کے ساتھ 6 مئی کو ایک گردابی تلاطم تیار ہونے کا امکان ہے۔


مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ اس گردابی طوفان کو ’موچا‘ کہہ کر مخاطب کیا جائے گا۔ یہ نام بحیرۂ احمر بندرگاہ شہر کے بعد یمن کے ذریعہ پیش کیا گیا نام ہے۔ بہرحال، مہاپترا کا کہنا ہے کہ موسمیاتی نظام کے ذریعہ پتہ لگا ہے کہ 8 مئی کو ایک جگہ پر مرکوز ہونے اور 9 مئی کو گرداب تیز ہونے کی امید ہے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ گردابی طوفان شمال کی جانب بنگال کے وسط خلیج کی طرف بڑھ سکتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کم دباؤ کا علاقہ بننے کے بعد ہم گرداب کے ٹریک کے بارے میں تفصیل جاری کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔