اناؤ ریپ: رکن اسمبلی کے خلاف ثبوت نہیں، یوگی حکومت کا ہائی کورٹ کو جواب

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

12 Apr 2018, 3:58 PM

ہائی کورٹ میں کل سماعت ہوگی

اناؤ اجتماعی عصمت دری کے معاملہ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ہائی کے اس سوال کے جواب میں کہ رکن اسمبلی کی گرفتاری ہوگی یا نہیں، یوگی حکومت کی طرف سے جواب دیا گیا کہ رکن اسمبلی کلدیپ سینگر کے خواف متاثرہ پر کوئی ثبوت موجو نہیں ہے۔ حکومت نے مزید کہا کہ جیسے ہی ثبوت ملتا ہے، گرفتاری کی جائے گی۔ ہائی کورٹ نے سماعت کے لئے 13 اپریل (کل) کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

واضح رہے کہ یوپی کے اناؤ اجتماعی عصمت دری کے معاملہ سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی، جس کے منظور ہونے کے بعد الہ آباد ہائی کورٹ نے ازخود نوٹس لیا اوعر 12 اپریل کو تاریخ مقرر کی گئی۔ عدالت عالیہ نے اس معاملہ میں امیکس کیوری بھی مقرر کیا ہے۔

12 Apr 2018, 1:51 PM

ملزم رکن اسمبلی کی گرفتاری ہوگی یا نہیں، ہائی کورٹ کا حکومت سے سخت سوال

اناؤ اجتماعی عصمت دری کے معاملہ میں ہائی کورٹ نے سخت رویہ اختیار کیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے حکومت سے سوال کیا کہ ’’آپ رکن اسمبلی کو گرفتار کرنا چاہتے ہو یا نہیں۔‘‘ کورٹ نے اس حوالہ سے دو بجے تک جواب دینے کو کہا ہے۔ سماعت کے دوان یوگی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

جمعرات کو سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے کہا کہ 4 جون 2017 کو رکن اسمبلی پر عصمت دری کا الزام عائد ہوا۔ ایس آئی ٹی کی رپورٹ پر 11 اپریل 2018 کو ایف آئی آر درج کی گئی۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ رکن اسمبلی کے خلاف جو بھی الزامات لگائے گئے ہیں وہ سب سنگین ہیں۔ اس کا جواب دیتے ہوئے ایس آئی ٹی کے افسر نے کہا کہ وہ رکن اسمبلی کو گرفتار کریں گے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ قانونی عمل کے تحت کارروائی پوری کی جائے گی۔

غور طلب ہے کہ اتر پردیش پولس کے ڈی جی پی او پی سنگھ نے اس معاملہ میں پریس کانفرنس کی تھی۔ ملزم رکن اسمبلی کی گرفتاری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کلدیپ سنگھ سینگر ابھی صرف ملسم ہیں ان کی گرفتاری پر فیصلہ سی بی آئی کرے گی۔

اناؤ ریپ: رکن اسمبلی کے خلاف ثبوت نہیں، یوگی حکومت کا ہائی کورٹ کو جواب
12 Apr 2018, 11:59 AM

اناؤ عصمت دری: بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج

اناؤ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور عصمت دری کے ملزم کلدیپ سنگھ سینگر کے خلاف بلآخر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اناؤ کے ماکھی تھانہ میں رکن اسمبلی پر آئی پی سی کی دفعات 363، 366، 376 اور پوسکو (پریوینشن آف چلڈرین فرام سیکسول آفینسس) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں ریاستی حکومت نے سی بی آئی تفتیش کی بھی سفارش کر دی ہے۔

ریاست کے محکمہ داخلہ کے چیف سکریٹری اروند کمار اور پولیس ڈائرکٹر جنرل ا وپی سنگھ نے صحافیوں سے خطاب کیا۔ کمار نے بتایا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی رپورٹ کی بنیاد پر کل رات ڈھائی بجے اناؤ کے ماكھي تھانے میں رکن اسمبلی کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جب تک سی بی آئی اس معاملہ کی جانچ نہیں شروع کرتی تب تک ایس آئی ٹی تفتیش جاری رکھے گی۔


12 Apr 2018, 12:25 PM

اناؤ اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ کا بیان، دیکھیں ویڈیو

12 Apr 2018, 12:27 PM

اناؤ عصمت دری متاثرہ کے والد کا قبل از مرگ بیان، دیکھیں ویڈیو

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔