اتر پردیش میں سلنڈر پھٹنے سے خاتون کی دردناک موت، 7 افراد ملبہ میں دبے

میرٹھ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) روہت سنگھ سجوان نے منگل کی صبح کہا کہ ’’بچاؤ مہم زوروں پر ہے، ہم نے ملبے سے آٹھ لوگوں کو نکالا ہے جن میں سے ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے۔‘‘

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے میرٹھ میں لساڑی گیٹ علاقے میں پیر کی دیر شب رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک مکان منہدم ہو گیا۔ اس حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے جب کہ دیگر سات افراد سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ ملبہ کے نیچے پھنسے لوگوں کی تعداد کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے، حالانکہ مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کم از کم 10 افراد ملبہ کے اندر دبے ہوئے ہیں۔

میرٹھ کےسینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) روہت سنگھ سجوان نے منگل کی صبح اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’بچاؤ مہم زوروں پر ہے۔ ہم نے ملبہ سے آٹھ لوگوں کو نکالا ہے جن میں سے ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے، جب کہ باقی لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔‘‘ سجوان کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں رسوئی گیس سلنڈر دھماکہ کی خبر ملی تھی، لیکن یہاں پہنچنے کے بعد مقامی لوگوں نے ہمیں وہاں ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں زیادہ جانکاری دی۔ ہماری فورنسک ٹیم بھی یہاں ہے۔ ہم واقعہ کی جانچ کر رہے ہیں اور بعد میں سبھی تفصیلات بتائی جائیں گی۔‘‘ بتایا جاتا ہے کہ اس حادثہ کا جائزہ لینے کے لیے ضلع مجسٹریٹ بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔